تین ڈیبیو کرکٹرز کے ساتھ پاکستان کی نئی نویلی ٹیم کو منہ دکھائی میں 9 وکٹوں کی” ہار ” گلے پڑ گئی۔ کیویز نے اپنے دیس میں شاہینوں کو پہلے ٹی20 میں دبوچ لیا ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

چیمپئن ز ٹرافی کے 50اوورز ون ڈے فارمیٹ میں بدترین ناکامی کے بعد قومی ٹی20 فارمیٹ سے بابر اور رضوان کا انخلاء پاکستان کرکٹ کی منیجمنٹ کو الٹا پڑ گیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں کو ایسا دبوچا کہ پھڑپھڑانے کا بھی موقع نہ مل سکا ۔

ٹاس جیتنے کے بعد میچ جیتنے والی میزبان کیویز ٹیم کی بنیاد فاسٹ باؤلرز کی جوڑی کیل جیمسن اور جیکب ڈیفی نےپاکستان کی بیٹنگ لائن کو کاری ضرب لگائی جیمسن ڈیفی نے اپنے 8 اوورز میں ہی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی اور ان دونوں نے اپنے 8 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 7 آؤٹ کیے ۔ پاکستان کی کرائسٹ چرچ پر کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں تین ڈیبیو کرکٹرز کے ساتھ پاکستان کی نئی نویلی ٹیم کو منہ دکھائی میں 9 وکٹوں کی” ہار ” گلے پڑ گئی ۔ پہلے بیٹنگ میں بغیر کسی رنز کے دو وکٹیں کھونے والی پاکستان کی تیسری وکٹ 1 رنز پر اور چوتھی 11 رنز پر گر گئی۔ جس کے نتیجہ میں پہلے پاور پلے میں پاکستان کی ٹیم چھ اوورز میں 4 وکٹوں پر 14 رنز بنا سکی۔

تجربہ کار لیکن آؤٹ آف فارم بابر رضوان کی عدم موجودگی میں اوپننگ جی بھاری ذمہ داری اٹھانے والے نئے اوپنرز پر بھاری پڑ گئی۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے اور پاکستان کے سکور بورڈ پر بھی صفر ہی پاکستان کی کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کا منہ چڑا رہا تھا۔ ون ڈاؤن نمبر پر بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود کپتان سلمان علی آغا کو ٹو ڈاؤن بیٹسمین عرفان خان نیازی(صرف 1رنز) اور ٹیم میں کم بیک کرنیوالے تھری ڈاؤن بیٹسمین شاداب خان (3رنز) بھی داغ مفارقت دے گئے۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں سلمان علی آغا اور فائیو ڈاؤن بیٹسمین خوشدل شاہ کے درمیان 46 رنز کی پارٹنر شپ ایسے نفسیاتی دباؤ والی صورتحال میں بنی کہ یہ دونوں بھی بار بار آؤٹ ہونے سے بال بال بچتے رہے۔

سلمان علی آغا 20 گیندوں پر 18رنز(2 چوکے) اور خوشدل شاہ بیٹرخوشدل شاہ 30 بال پر 3چھکوں سے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پونے سات فٹ قد والے رائٹ آرم فاسٹ باؤلر کیل جیمسن نے 4اوورز کے تباہ کن سپیل (1میڈن بھی) میں صرف 8 رنز دے کر ابتدائی چار وکٹوں میں سے حارث۔ عرفان نیازی اور شاداب خان کو واپس پویلین چلتا کرکے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی۔ اوپنر حسن نواز کی ڈیبیو وکٹ اڑانے والے 30 برس کے رائٹ آرم فاسٹ باؤلر جیکب ڈیفی نے اپنے 4 اوورز کے کوٹہ میں صرف 14 رنز 4 آؤٹ کی بہترین کفایتی باؤلنگ کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ سکورنگ بیٹرخوشدل شاہ (30 بال پر 3چھکوں سے 32 رنز ). ٹیل اینڈر شاہین شاہ آفریدی (8گیندوں پر صرف ایک رنز) اور ابرار احمد (4بال پر 2 آؤٹ ) کو بھی آؤٹ کیا۔

خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا کی پارٹنر شپ ٹوٹتے ہی پاکستانی بیٹنگ لائن کو پت جھڑ لگ گئی۔

خوشدل شاہ اور سلمان آغا کی پارٹنر شپ بارہویں اوور کی پہلی بال پر ٹوٹی اور 5ویں وکٹ مجموعی سکور 57 پر گرتے ہی پاکستانی بیٹنگ لائن کو ہے جھڑ لگ گئی اور یکے بعد دیگرے بیٹسمینوں کے پویلین سے پچ اور واپسی کا سلسلہ پھر چل پڑا جس کے نتیجے میں پاکستان کے آخری 5 بیٹسمین صرف 34 رنز کا اضافہ کر پائے اور پوری ٹیم 20 اوورز کے کوٹہ اوورز بھی پورے نہ کھیل پائی اور 18.4 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

عبدالصمد اپنے ڈیبیو میچ میں 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں لیگ بریک باؤلر سودھی نے بریسول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا ۔ 17 بال پر 17 رنز (1چھکا) لگانے والے جہانداد خان کا کیچ بھی بریسول نے تھاما لیکن اس وقت گیند میڈیم فاسٹ باؤلر ذاکرے فالکس کی تھی۔

بیٹنگ میں بری طرح سے ناکام پاکستانی باؤلرز بھی کوئی گل نہ کھلا سکے اور نیوزی لینڈ نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور کی پہلی گیند پر مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر سائفرٹ 29 گیندوں پر 44رنز (7چوکے 1 چھکا) بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں لیگ سپنر ابرار احمد نے محمد حارث کا کیچ بنوایا ۔53 رنز پر اوپنر سائفرٹ کی جدائی کا صدمہ سہنے والے دوسرے اوپنر ایلین اور ون ڈاؤن بیٹر رابنسن نے 39 رنز کی ناقابل شکست شراکت کے ذریعے اپنی ٹیم کو 9 وکٹوں سے پہلے ٹی 20 میں فتح اور پانچ میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری دلوا دی ۔ ایلین 17 بال پر 29 رنز (2چوکے 2 چھکے ) اور رابنسن 15 بال پر 18 رنز (1چھکا ) بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

صرف 8 رنز کے عوض 4 آؤٹ کرنے والے فاسٹ باؤلر کیل جیمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *