نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : کراچی وائٹس ۔ فیصل آباد ۔ سیالکوٹ۔ ایبٹ آباد کامیاب ۔ ملتان کی پہلی فتح۔ بابر اعظم لاہور بلیوز کو شکست سے نہ بچا سکے ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025ء کے لیگ راؤنڈ میں مزید 5 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ کراچی وائٹس ۔ فیصل آباد ۔ سیالکوٹ اور ایبٹ آباد نے کامیابی اپنے نام کی ملتان نے بھی پہلی فتح کا ذائقہ چکھ لیا۔بابر اعظم لاہور بلیوز کو شکست سے نہ بچا سکے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں منگل کے روز کھیلے گئے میچوں میں ملتان نے آزاد جموں کشمیر کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

کراچی وائٹس نے لاہور بلیوز کو 37 رنز سے شکست دیدی ۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور بلیوز نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ سعود شکیل نے8 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے73 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور بلیوز کی ٹیم 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔قاسم اکرم 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

بابراعظم تین چوکوں کی مدد سے 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

عارف یعقوب نے 23رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

سعود شکیل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اے جے کے ریجن نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں8 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔عثمان معروف نے4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے40 رنز اسکور کیے۔

شرون سراج اور محمد اسمعیل نے بالترتیب 10 اور 23 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان نے19 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔امام الحق نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 79 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

فیصل آباد نے راولپنڈی کو 24 رنز سے ، اسلام آباد نے ڈیرہ مراد جمالی کو 68 رنز سے ، سیالکوٹ نے فاٹا کو 7 وکٹوں سے اور حیدرآباد نے ایبٹ آباد کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں فیصل آباد نے راولپنڈی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں فیصل آباد نے راولپنڈی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں3 وکٹوں پر207 رنز بنائے۔اویس ظفر نے 6 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ رئیس بٹ نے53 رنز سکور کیے۔

اویس ظفر پلیئر آف دی میچ رہے۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ایبٹ آباد کی ٹیم حیدرآباد۔کے خلاف127 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شاہ زیب خان نے 31 رنز سکور کیے۔کاشف بھٹی۔ جواد بھٹی اور ماجد اصغر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد نے3 وکٹوں پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔سعد خان نے43 رنز سکور کیے۔

لاہور کے کرکٹ میدانوں پر اسلام آباد اور سیالکوٹ نے فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔ڈیرہ مراد جمالی کو دوسری شکست ۔ فاٹا بھی ہار گیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 184 رنز اسکور کیے۔ روحیل نذیر 58 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

طارق جمیل نے 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی بیٹنگ میں ڈیرہ مراد جمالی 6 وکٹوں پر 116 رنز بناسکی۔محمد شاہد 32 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ارسل شیخ نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر فاٹا کو بیٹنگ دی جو 107 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد نعیم نے39 رنز بنائے۔حسن علی اور اسامہ میر نے بالترتیب 16 اور 19رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

سیالکوٹ نے مطلوبہ سکور 15 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔محمد ہریرہ 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ طاہر بیگ نے بھی37 رنز بنائے۔ اسامہ میر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *