
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
بانی چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا ہے اگر پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ ایمانداری سے اپنی زکوۃ ادا کریں تو غربت عجائب گھر کی زینت بن جائے گی ملک میں 50 فیصد لوگ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور باقی 50 فیصد کو ان کے بارے میں سوچنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیپارٹمنٹ سوشیالوجی ذکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام سوشل انٹر پرینور شپ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر انسان کی نیت صاف ہو تو کامیابی ہر صورت اس کا مقدر بنتی ہے۔
اخوت فاؤنڈیشن نے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں لانے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے 25 ہزار کی قلیل رقم سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور اب لوگوں کی زندگی کو تبدیل کرنے اور انہیں غربت سے نکالنے کے لیے اربوں روپے کے بلا سود قرضے فراہم کر رہے ہیں پاکستان میں 62 لاکھ افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشیالوجی کا شعبہ بہت اہم شعبہ ہے جو انسانی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات ہمارے سفیر ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ مستقبل میں یہ طلبہ اور ہم مل کر ملک سے غربت کے خاتمے اور لوگوں کے رہن سہن کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا خطاب۔
وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان محدود وسائل کے ساتھ اس خطے کے طلبہ و طالبات کو انتہائی کم فیس کے ساتھ اعلی معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل انٹر پرینور شپ بہت اہم سبجیکٹ ہے اور ہم لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے اس کو پروموٹ کریں گے تاکہ ہم اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں لا سکیں ۔ تقریب سے چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ ڈاکٹر کامران اشفاق نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں پی ایچ ڈی اساتذہ کرام اور طلبا طالبات کی بھی شرکت۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر پروفیسر ڈاکٹر ناظم لابر پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز پروفیسر ڈاکٹر صادق شاہد پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر پروفیسر ڈاکٹر دین محمد زاہد پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود ڈاکٹر مرید حسین ڈاکٹر صائمہ افضل ڈاکٹر صبغہ نور سید احمد گیلانی آ صفہ اشرف۔ عزیز شاہ کے علاوہ اساتذہ و طلبہ طالبات طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔