حسن نواز کی طوفانی ریکارڈ ساز سنچری اننگز کیویز باؤلرز کو بہا کر لے گئی۔ بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا ۔ پاکستان کی نیوزی لینڈ میں بیسٹ آف سیریز میں پہلی فتح درج ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ کےابتدائی دونوں میچز میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہونیوالے حسن نواز نیوزی لینڈ کے باؤلرز کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں یوں گھن گرج کے برسے کہ ریکارڈ ساز سنچری بنا کر دم لیا۔ بیسٹ آف فائیو سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں بری طرح ناکام پاکستان نے کیویز کی سیریز جیتنے کی خواہش کو حسرت میں بدل دیا اور یکطرفہ مقابلہ کے بعد 9وکٹوں سے شکست دے دی۔ صرف 45 گیندوں پر 105 رنز (7چھکے 10چوکے) کی برق رفتار سینکڑہ اننگز کھیلنے والے حسن نواز نے پاکستان کی کرکٹ کے مغل اعظم بابر اعظم کا ٹی 20 تیز رفتار سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ڈیبیو کے ابتدائی دونوں میچز میں انڈا (صفر) پر آؤٹ ہونیوالے حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے 204 رنز کے تعاقب میں جب اپنے کیریئر کی تیسری اننگز کیلئے کریز پر قدم رکھا تو ان کے دماغ میں مسلسل تیسرے میچ میں صرف ایک ٹارگٹ تھا کہ ٹی 20 کیریئر کا پہلا رنز بنانا ۔کھاتہ کھولتے ہی پنجاب کے جنوبی دیہی شہر لیہ سے تعلق رکھنے والے مین آف دی میچ حسن نواز کے بیٹ نے دیکھتے ہی رنزوں کے انبار لگا دیئے اوپننگ پارٹنر محمد حارث نے بھی صرف 20 گیندوں پر 41رنز(3 چھکے4چوکے) کے ساتھ مل کر پاور پلے کے اوورز میں ففٹی پلس رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنادیا ۔

بیٹسمین کپتان سلمان علی آغا نے بھی تیز رفتاری سے رنز بنانے کا ٹاسک چارج کیے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 74 رنز پر گری تو ون ڈاؤن نمبر پر آنیوالے بیٹسمین کپتان سلمان علی آغا نے بھی تیز رفتاری سے رنز بنانے کا ٹاسک چارج کیے رکھا اور حسن اور لاٹھی چارج کے ذریعے کیویز باؤلرز کا بھرکس نکال کے رکھ دیا اور 16اوورز میں نیوزی لینڈ کا 204 رنز ہدف عبور کرتے ہوئے میچ میں 9 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی کپتان سلمان علی آغا نے 31 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے 6 چوکے بھی شامل تھے۔

حسن ۔ حارث اور آغا کے ہاتھوں کیویز باؤلرز کو فی اوور 10 پلس رنز کی اوسط سے پھینٹی لگی۔

پاکستان کے بیٹرز محمد حارث ۔ حسن نواز اور سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیویز باؤلرز کو فی اوور 10 پلس رنز کی اوسط سے پھینٹی لگ گئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے اکلوتی وکٹ حاصل کرنیوالے اٹیک باؤلر نے ڈفی کو بھاری قیمت چکانا پڑی انہوں نے 3اوورز میں 12 رنز پلس کی اوسط سے 37 رنز دے دیئے۔ جیمسن کو 4 اوورز میں بغیر وکٹ کے ساڑھے 13 رنز کی اوسط سے 54 رنز کی پھینٹی لگی۔ سیئرز نے 4 اوورز میں پونے 13 رنز کی اوسط سے 51 رنز دے دیئے . سودھی نے 2اوورز میں 14 رنز کی اوسط سے 28رنز کی مار کھائی ۔کپتان بریسول 2اوورز میں ساڑھے گیارہ رنز کی اوسط سے 23 رنز دے گئے ایک آوور کروانے والے نیشم نے 9 رنز دے دیئے ۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر چیمپئن کا پاکستانی باؤلرز پر لاٹھی چارج لیکن نروس نائنٹیز کا شکار۔ چھ رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ میں ون ڈاؤن بیٹر چیمپمین کی 44 بالز پر 94(4چھکے11 چوکے) کی تیز رفتار اننگز کی بدولت پ 20 اوورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان بریسول بھی 18 گیندوں پر 2 چھکوں 3 چوکوں جی۔مدد سے 31 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے حارث رؤف نے 4اوورز میں29 رنز دے کر 3 آؤٹ کیے۔ ابرار احمد نے 3 اوورز میں 14 پلس رنز کی اوسط سے 43 رنز دے کر 2 ۔ شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 36 رنز کے بدلے دو وکٹیں اڑائیں۔ شاداب خان کو 4 اوورز میں 33 رنز کے بدلے ایک وکٹ مل پائی۔ خوشدل شاہ ایک اوور میں 18 رنز دے کر پورے میچ کے مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *