پاک جنوبی افریقہ آل فارمیٹ سیریز 25ـ2024ء کا اختتام۔

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کی ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح۔ ٹی 20 اور ٹیسٹ میں کلین سوئپ شکست ۔ ٹیسٹ سکواڈ کی بھی پاکستان واپسی۔

پاک جنوبی افریقہ آل فارمیٹ سیریز 25ـ2024ء کا اختتام ہوا دسمبر 2024 ء سے جنوری 2025ء تک جاری رہنے والی أل فارمیٹ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ میں پاکستان ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح اپنے نام کی ۔ تاہم جنوبی افریقہ نے نہ صرف ٹی 20 سیریز جیتی بلکہ ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو کلین سوئپ شکست سے دوچار کیا ۔ 6 جنوری کو ختم ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کی بھی وطن واپسی ہو گئی ہے

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی کرکٹرز کی اپنے آبائی شہروں کو واپسی ہو گئی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ٹخنہ کی انجری کا شکار قومی سکواڈ کی وطن واپسی صائم ایوب قومی کوچ اظہر محمود کے ہمراہ پہلے ہی جنوبی افریقہ سے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے خرچہ پر صائم ایوب کے ٹخنہ کا علاج معالجہ کروایا جائے گا۔

دریں اثناء قومی کرکٹ سکواڈ براستہ دوبئی اپنے وطن پاکستان واپس پہنچا۔قومی سکواڈ میں شامل بابر اعظم ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا ، عامر جمال محمد عباس سمیت دیگر اراکین نے لاہور لینڈنگ کی ۔کپتان شان مسعود، سعود شکیل ، نعمان علی ، میر حمزہ اور حسیب اللہ کراچی پہنچے محمد رضوان اور کامران غلام دبئی سے پشاور ۔ خرم شہزاد اور عبداللہ شفیق کی اپنے شہروں اسلام آباد اور سیالکوٹ کو واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کو جنوبی افریقہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان دونوں ٹیسٹ میچز کا فیصلہ پانچ کی بجائے چار روز میں ہو گیا تھا۔اگرچہ 26 تا 29 دسمبر 2024 ء تک کھیلے گئے پہلے لو سکورنگ ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے جم کر مقابلہ کیا تھا لیکن جیتنے کی پوزیشن میں آکر پاکستان ٹیم کو بآلاخر دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ سے زیادہ بدقسمتی نے ستایا رلایا اور وہ ایسے کہ اوپننگ جارح مزاج بیٹر صائم ایوب 3 جنوری سے شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی بال کے تعاقب میں باؤنڈری لائن پر ٹخنہ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور بیٹنگ کرنے کے قابل بھی نہ رہے اور یوں پاکستان کو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں گیارہ کی بجائے 10 بیٹرز کے ساتھ بیٹنگ کرنا پڑی تھی ۔ فالو آن کے بعد پاکستان کی ٹیم اگرچہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کی شکست سے تو محفوظ رہی تھی لیکن 10 وکٹوں سے شکست مقدر ٹھہری ۔ اور پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0ـ2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے حالیہ ٹور 25ـ2024ء کے دوران تین میچز کی ٹی20 سیریز بھی کھیلی جس میں 0ـ2 سے شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی مختصر ترین وائٹ بال فارمیٹ کا ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا ۔

دسمبر 2024ء کے آخری ہفتہ ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور تینوں میچز جیت کر جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ کے میدان پر بیسٹ آف تھری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم کا منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے ٹور 25ـ2024ء میں پاکستان کے وائٹ بال ون ڈے اور ٹی20 سکواڈز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کی۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود تھے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *