نیشنل ٹی20 کپ۔ ایبٹ آباد ملتان ۔ پشاور اور لاہور بلیوز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس ۔لاہور وائٹس ۔ فیصل آباد اور سیالکوٹ کو شکست۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ایبٹ آباد اور ملتان کی ٹیمیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے کوارٹرفائنل میں ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔

دوسرے کوارٹرفائنل میں ملتان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس کو 7 رنز سے ہرادیا۔

پہلے کوارٹرفائنل میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر لاہور وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔محمد اخلاق 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔خالد عثمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد نے 18 ویں اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ کامران غلام نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے58 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ملتان کے کپتان ذیشان اشرف کی جارحانہ ففٹی اننگز دفاعی چیمپیئن کراچی وائٹس کے خلاف فتح میں کام آگئی۔

دوسرے کوارٹرفائنل میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ذیشان اشرف نے9 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے60 رنز اسکور کیے۔سعود شکیل اور ہارون ارشد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کراچی وائٹس8 وکٹوں پر 148 رنز بناسکی۔ ہارون ارشد42 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔کپتان سعود شکیل صفر اور شان مسعود 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد اسمعیل نے34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔فیصل اکرم نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ذیشان اشرف پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

پشاور اور لاہور بلیوز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔اخری دو کوارٹر فائنل میں فیصل آباد اور سیالکوٹ کو شکست۔

پشاور اور لاہور بلوز کی ٹیمیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کو کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں پشاور نے فیصل آباد کو 3 وکٹوں سے ہرادیا چوتھے کوارٹرفائنل میں لاہور بلیوز نے سیالکوٹ کو 33 رنز سے شکست دی ۔

فائنل فور کے شیڈول کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں پشاور کا مقابلہ ایبٹ آباد سے ہوگا دوسرا سیمی فائنل لاہور بلیوز اور ملتان کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں سیمی فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

پشاور کے باؤلر محمد عامر نے اپنی ٹیم کو ہوم ٹیم فیصل آباد کے خلاف کوارٹر فائنل میں کامیابی دلوادی۔

پشاور کے باؤلر محمد عامر نے اپنی ٹیم کو ہوم ٹیم فیصل آباد کے خلاف کوارٹر فائنل میں کامیابی دلوادی تیسرے کوارٹرفائنل میں فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں پر138 رنز بنائے۔علی شان نے51 رنز سکور کیے۔عامرخان نے 25 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔پشاور نے آخری اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔اسراراللہ 30 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ احمد صفی عبداللہ نے20 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔محمد عامر خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

لاہور بلیوز کی سیالکوٹ کے خلاف کوارٹر فائنل میں فتح عمر صدیق کی جارحانہ نصف سنچری کی مرہون منت۔

لاہور بلیوز کی سیالکوٹ کے خلاف کوارٹر فائنل میں فتح عمر صدیق کی جارحانہ نصف سنچری کی مرہون منت رہی۔چوتھے کوارٹرفائنل میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر لاہور بلیوز کو بیٹنگ دی جو 20 اوورز میں 184 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمرصدیق نے3 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ حسن علی نے 42 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔اسامہ میر نےدو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

سیالکوٹ کی ٹیم 19 ویں اوور میں151 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مرزا طاہر بیگ نے 5 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے77 رنز سکور کیے۔حسن علی نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔حسین طلعت۔ نثار احمد اور محمد رضوان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔عمرصدیق پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *