
:محمد ندیم قیصر(ملتان)
:تفصیلات
نیشنل ٹی20 چیمپئن ٹرافی 2025ء لاہور بلیوز کے نام۔ فائنل میں پشاور کو بیٹنگ فلاپ ہونے کا خمیازہ 9وکٹوں سے شکست کی صورت بھگتنا پڑاحسین طلعت کی زیر قیادت لاہور ریجن بلیوز نے جمعرات کی شب یہاں اقبال سٹیڈیم میں بینک الفلاح پریذنٹ انوریکس سولر انرجی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 25-2024ء کے فائنل میں پشاور ریجن کو 9 وکٹوں کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔111 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز نے 4اوورز (24گیندیں) پہلے ہی ہدف پورا کر لیا اوپننگ بلے باز عمر صدیق 46 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے جارحانہ 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمر صدیق دو بیسٹ اوپننگ پارٹنرشپ کا حصہ رہے انہوں نے پہلے عمران بٹ کے ساتھ 45 رنز کی شراکت داری کی اور اس کے بعد ون ڈاؤن بیٹسمین جنید علی (30، 30b، 3x4s) کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 66 رنز کی ناقابل شکست میچ وننگ پارٹنر شپ کی اور لاہور بلیوز کی ٹیم نیشنل ٹی20 چیمپئن ٹرافی اپنے گھر لے گئی۔
پشاور کو لاہور بلیوز کے باؤلرز نے قابو میں رکھا اور ان کے صرف تین بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔
اس سے قبل، پشاور کو لاہور بلیوز کے باؤلرز نے قابو میں رکھا اور ان کے صرف تین بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے جس کے نتیجے میں مقررہ 20 اوورز میں9 /110 پر مشتمل معمولی سکور کا ہدف دےسکے ۔
پلیئر آف دی میچ محمد سلمان مرزا نے اپنے چار اوورز میں 21 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیفٹ آرم اسپنر نے 4-0-20-2 کے اعداد و شمار لوٹے۔ قاسم اکرم، نثار احمد اور محمد رضوان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
نیشنل ٹی20 کپ کی سیمی فائنل کہانی۔ پشاور نے ایبٹ آباد کو اور لاہور بلیوز نے ملتان کو شکست دے دی۔
نیشنل ٹی20 کپ کی سیمی فائنل کہانی۔ پشاور نے ایبٹ آباد کو اور لاہور بلیوز نے ملتان کو شکست دے دی۔صاحبزادہ فرحان کی 148 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پشاور نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد کو 56 رنز سے شکست دے دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلیوز نے ملتان کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد صرف 5 رنز سے ہرادیا۔ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے میچ میں فتح نے آخر کار لاہور بلیوز کو گلے لگا لیا۔
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں3 وکٹوں پر243 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے صرف72 گیندوں پر148 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی تیسری سنچری ہے۔ انہوں نے وقار احمد کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں116 رنز کا اضافہ کیا۔ وقار احمد نے34 اور معاذ صداقت نے31 رنز بنائے۔
ایبٹ آباد کی ٹیم جواب میں 20 اوورز میں8 وکٹوں پر 187 رنز بناسکی۔شاہ زیب خان 53 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔عمران جونیئر ۔طارق عثمان ۔اسرار اللہ اور افتخار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
لاہور بلیوز کی ملتان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی مین آف دی میچ عمران بٹ کے ناقابل شکست 89رنز۔
دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلیوز نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔عمران بٹ نے11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے89 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
ملتان کی ٹیم جواب میں 20 اووز میں 7 وکٹوں پر 161رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔زین عباس کا 45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہونا ملتانیوں کو مہنگا پڑ گیا ۔ وسیم اکرم جونیئر( 42 ناٹ آؤٹ) اور محمد شہزاد (41رنز) نے جیت کا ٹیمپو برقرار رکھنے کی کوشش ثمر آور ثابت نہ ہو سکی۔ لاہور بلیوز کے باؤلر نثار احمد اورمحمد رضوان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔عمران بٹ نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔