خانیوال کا کرکٹ ٹیلنٹ نیوزی لینڈ میں چمکنے لگا والد نے پاکستان نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ۔ بیٹے کو پاکستان کے خلاف کیویز ون ڈے سکواڈ میں شامل ۔ چچا ڈی ایس پی لودہراں تعینات ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

خانیوال کی ہراج کرکٹ فیملی کا ٹیلنٹ نیوزی لینڈ میں چمکنے لگا والد اظہر عباس ہراج نے پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی (45 میچز میں 154 وکٹیں ) ان کے صاحبزادے ارسلان عباس ہراج کو پاکستان کے خلاف کیویز ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ چچا مظہر عباس ہراج پنجاب پولیس میں اعلی افسر اور لودہراں میں ڈی ایس پی تعینات ہیں ۔

سابق پاکستانی کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس کو 29 مارچ سے پاکستان کے خلاف شروع ہونیوالی تین میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے میں نیوزی لینڈ کی حتمی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ارسلان عباس کی سلیکشن نیوز لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ اگرچہ ارسلان عباس سمیت دیگر مختلف نئے کرکٹرز کی نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شمولیت کو بعض اہم کیویز کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ میں کنٹریکٹ کے باعث بتائی جارہی ہے لیکن کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ ارسلان عباس س دیگر نئے کرکٹرز کی شمولیت ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے نیوزی لینڈ کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے اہم کرکٹرز مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کونوے اور گلین فلپس کو آئی پی ایل کنٹریکٹ کے باعث قومی ذمہ داریوں کے سلسلے میں ریلیف دیا گیا ہے۔

ملتان اور خانیوال کی سر فہرست کرکٹ شخصیات پروفیسر جاوید ملک

اظہر عباس کو کرکٹ خدمات کا پھل مل گیا۔ ملتان اور خانیوال کی سر فہرست کرکٹ شخصیات پروفیسر جاوید ملک ۔ مسعود انوار اور شبیر احمد کے تہنیتی پیغامات۔

اظہر عباس کو کرکٹ خدمات کا پھل مل گیا۔ ملتان اور خانیوال کی سر فہرست کرکٹ شخصیات پروفیسر جاوید ملک۔ مسعود انوار اور شبیر احمد نے اپنے ایس جی نیوز ویب سائٹ کے توسط سے تہنیتی پیغامات بھجوائے ہیں۔ اظہر عباسں جنہوں نے پاکستان میں اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران سال 2000ء کے بعد پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ ک ملتان ڈویژن کی طرف سے ایک میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں تو اس وقت ملتان کرکٹ کےسیکرٹری پروفیسر محمد جاوید ملک تھے جنہیں بعد میں آئی سی سی انٹر نیشنل ایلیٹ میچ ریفری (ٹی 20 ۔ ون ڈے ۔ ٹیسٹ میچز) بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا انہوں نے اظہر عباس کی باؤلنگ مہارت کو سراہا اور کہا کہ فاسٹ باؤلر اظہر عباس نے 45 فرسٹ کلاس میچز میں اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا اور ڈیڑھ سو کے قریب وکٹیں بھی حاصل کیں۔نیوزی لینڈ جانے سے پہلے اظہر عباس انگلینڈ میں بھی لیگ کرکٹ کھیلتے رہے انہوں نے اظہر عباس کو بیٹے کی کیویز سکواڈ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ۔

خانیوال سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ کرکٹرز و لیفٹ آرم سپنر مسعود انوار اور فاسٹ باؤلر شبیر احمد نے کہا کہ اظہر عباس نے خانیوال کا چمکتا ستارہ تھا جس نےپاکستان میں اگرچہ 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلے لیکن ان کی باؤلنگ صلاحیت کو تسلیم کیا گیا اور نیوزی لینڈ میں انہوں نے بحیثیت کوچ اپنا منفرد مقام بنایا ہے انہیں خوشی ہے کہ اظہر کو ان کے بیٹے ارسلان عباس کی صورت کرکٹ میں خدمات کا پھل مل گیا ہے۔

چچا ڈی ایس پی مظہر عباس بھی خوشی سے نہال

اظہر عباس ہراج کے بڑے بھائی اور ارسلان کے چچا ڈی ایس پی مظہر عباس بھی خوشی سے نہال۔

اظہر عباس ہراج کے بڑے بھائی اور ارسلان کے چچا ڈی ایس پی مظہر عباس بھی خوشی سے نہال ہیں ۔ نمائندہ ایس جی نیوز ویب سائٹ کے رابطہ پر پولیس افسر مظہر عباس ہراج نے کہا کہ پہلے بھائی کے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی خوشی تھی میرے چھوٹے بھائی نے پاکستان میں جتنا عرصہ بھی کرکٹ کھیلی انہوں نے ہمارے خاندان کیلئے نیک نامی کا باعث بنی۔ اظہر عباس نے بیٹے ارسلان عباس کی نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شمولیت کی دوہری خوشی ہے ۔ اللہ کرے کہ ارسلان طویل عرصہ تک بین الاقوامی کرکٹ کے افق پر سٹار کرکٹر بن کے چمکتا رہے۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *