پاکستان کے کرکٹ ٹیلنٹ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف ہی ڈیبیو میچ میں تیزترین ففٹی کا نیا ریکارڈ بنادیا۔ نیوزی لینڈ انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کے کرکٹ ٹیلنٹ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف ہی ڈیبیو میچ میں تیزترین ففٹی کا نیا ریکارڈ بنادیا۔ محمد ارسلان عباس نیوزی لینڈ انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے اور محمد عباس نے اپنے ڈیبیو میں ہی ریکارڈ قائم کرلیا۔

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان ڈویژن کے ضلع خانیوال کے دیہی علاقہ روشن پور سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے 29 مارچ کو پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ڈیبیو دھواں دھار ریکارڈ ساز نصف سنچری کے ساتھ کیا ۔محمد ارسلان عباس نے نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں پاکستان کے خلاف اپنے ڈیبیو ون ڈے میچ اپنی برق رفتار بیٹنگ کے ذریعے چار سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

محمد رسلان نے 24 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تو وہ یہ مفرد اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے بھی اکلوتے بیٹسمین بن گئے کہ جس نے اپنے ڈیبیو میچ میں تیز ترین ففٹی بنائی ہے نیوزی لینڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر محمد عباس پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کرتے ہوئے 24 گیندوں میں نصف سنچری سکور کی اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے کرونال پانڈیا کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں انگلینڈ کے خلاف 2021ء میں 26 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔

کرونال پانڈیا کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے ایلک اتھانزے نے بھی سال 2023ء میں متحدہ عرب امارات کے خلاف سال 2023ء میں 26 گیندوں میں نصف سنچری سکور کی تھی۔بھارتی بلے باز اشان کشن نے سال 2021ء میں اپنے ڈیبیو میچ میں 33 گیندوں میں سری لنکا کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی۔

محمد ارسلان عباس نے پاکستان کے خلاف چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر ففٹی سکور کرنے کے بعد مجموعی طور پر 26 گیندوں میں 3 چوکے اور 3 چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے اور کیویز اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر محمد علی کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

محمد ارسلان عباس ایک سال کے دودھ پیتے بچے تھے جب ان کے والد نے پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیرباد کہہ کر نیوزی لینڈ میں سکونت اختیار کی۔

محمد ارسلان عباس پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے صاحبزادے ہیں اظہر عباس نے پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن میں 1994ء سے 2000ء کے بعد نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر ہونے تک 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 154 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔اظہر عباس کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بیٹے کا پاکستان کے خلاف ڈبییو ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ اور باؤلنگ کا ہنر بخوبی جانتا ہے اتفاق سے سہی لیکن اپنے ملک پاکستان کے خلاف اپنے بیٹے کا ریکارڈ ساز ڈیبیو ہونے پر مجھے دہری خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد جب انہوں نے نیوزی لینڈ میں مستقل سکونت اختیار کی تھی تو اس وقت ان کے شیر خوار (دودھ پیتے) صاحبزادے محمد ارسلان عباس کی عمر صرف ایک سال تھی لیکن میں نے تہیہ کیا تھا کہ میں اپنے بیٹے کو کرکٹر بناؤں گا اور الحمد للّٰہ آج میرا بیٹا انٹرنیشنل کرکٹر بن گیا ہے اور دہری خوشی اس لیے کہ میرے بیٹے نے ڈیبیو میچ میں تیزترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا ہے انہوں نے کہا میرا بیٹا ان شاءاللہ ہر میچ میں خود کو فائٹر کرکٹر ثابت کرے گا۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ۔ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی پاکستانی شہری رہ چکے ہیں۔

پاکستانی نژاد آسٹریلیا جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹرز بھی ٹاپ ٹرینڈ میں آگئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستانی نژاد فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے صاحبزادے محمد ارسلان عباس کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے ہی آسٹریلیا ۔ انگلینڈ ۔ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے پاکستانی نژاد ٹیسٹ کرکٹرز بھی ٹاپ ٹرینڈ میں أ گئے ۔ ان میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ابھی شامل ہیں۔

38 سالہ عثمان خواجہ 5برس کی عمر میں۔۔۔

اٹھتیس (38 )سالہ عثمان خواجہ کی عمر 5برس تھی جب ان کے والدین نے آسٹریلیا میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔

آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ۔ ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین 38 سالہ عثمان خواجہ کی عمر 5برس تھی جب ان کے والدین نے آسٹریلیا میں مستقل سکونت اختیار کر لی ۔

عثمان طارق خواجہ کا تعلق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ہے تاہم انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ ڈیبیو آسٹریلیا سے کیا۔ عثمان طارق خواجہ 18 دسمبر 1986ء کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیدا ہوئے ۔تاہم۔ابھی وہ 5 سال کے تھے جب ان کے والدین مستقل آسٹریلیا شفٹ ہو گئے عثمان خواجہ نے 2008ء میں نیو ساؤتھ ویلز سے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا اور جنوری 2011ء میں آسٹریلیا کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا۔ انہوں نے برطانیہ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلی وہ اپنے آبائی وطن پاکستان کی فرنچائز کرکٹ پی ایس ایل کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ بھی کھیل چکے ہیں عثمان خواجہ نے اب تک آسٹریلیا کی طرف سے 80 ٹیسٹ میچز میں 5930 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 40 ون ڈے انٹرنیشنل میں 1554رنز اور صرف9 ٹی ٹونٹی میچز میں 241 رنز سکور کیے ہیں۔

زمبابوے کے پہلے ٹی20 سنچری میکر

زمبابوے کے پہلے ٹی 20 سنچری میکر سکندر رضا کا تعلق پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کے آبائی شہر سیالکوٹ سے ہے۔

سیالکوٹ میں پیدا ہونیوالے سکندر رضا بٹ کی تاریخ پیدائش 24 اپریل 1986ءہے اسی شہر میں پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین ظہیر عباس نے بھی جنم لیا تھا پاکستانی نژاد کرکٹر نے آل راؤنڈر کی حیثیت سے زمبابوے کی طرف سے خود کو بین الاقوامی کرکٹ میں تسلیم کروایا سکندر رضا بنیادی طور پر ایک جارح مزاج بیٹسمین ہیں بلے باز کے طور پر تمام طرز میں کھیلتا ہے۔ سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے رضا اپنے خاندان کے ساتھ 2002ء میں زمبابوے چلے گئے۔ اور انہوں نے زمبابوے کی ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک بن گئے اور زمبابوے کے سلیکٹرز کی نظروں میں آگئے۔زمبابوے کی شہریت کے حوالے سے ان کا دستاویزی ریکارڈ 2011ء میں اپڈیٹ کر لیا گیا تھا ۔اور انہوں نے 2013ء میں زمبابوے کے کرکٹر کی حیثیت سے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا اور زمبابوے کے پہلے انٹرنیشنل ٹی 20 سنچری میکر کرکٹر بن گئے سکندر رضا نے آف سپن باؤلنگ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی تو انہیں بیٹنگ آل راؤنڈر کا ٹیگ بھی مل گیا۔

دائیں ہاتھ کے بیٹسمین 38 برس کے سکندر رضا نے زمبابوے کی طرف سے 17 ٹیسٹ میچز میں 1187 رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے 142 ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کی نمائندگی کی اور 4154 رنز سکور کیے انہوں نے 91 ٹی 20 میچز میں 2037 رنز سکور کیے ہیں۔

انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر عمران طاہر کا تعلق لاہور سے۔۔۔۔

انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر محمد عمران کا تعلق لاہور سے ہے۔جنوبی افریقہ کے لیے تینوں طرز کی کرکٹ کھیلی۔

محمد عمران طاہر پیدائش:27 مارچ 1979ءہے پاکستانی نژاد سابق جنوبی افریقی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ ایک اسپن باؤلر جو بنیادی طور پر گوگلز اور ایک دائیں ہاتھ سے بلے باز ہے، طاہر نے جنوبی افریقہ کے لیے تینوں طرز کی کرکٹ کھیلی، لیکن انھوں نے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں کو ترجیح دی۔ 15 جون 2016ء کو، طاہر ایک ایک روزہ میچ میں سات وکٹیں لینے والے پہلے جنوبی افریقی باؤلر بن گئے اور 100 ایک روزہ وکٹیں (58 میچز) تک پہنچنے والے تیز ترین جنوبی افریقی بھی بن گئے۔ وہ اس وقت بالترتیب ایک روزہ اور ٹی20 بین الاقوامی میں جنوبی افریقہ کے اسپن باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ 17 فروری 2017ء کو، طاہر تیز ترین 50 ٹی20 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کرنے والے بن گئے۔ 4 مارچ 2017ء کو، نیوزی لینڈ کے خلاف اس نے 10 اوورز میں 14 رنز کے عوض 2 وکٹیں لے کر ایک ون ڈے میں جنوبی افریقی اسپنر کی طرف سے سب سے زیادہ معاشی اعداد و شمار ریکارڈ کیے تھے۔ 3 اکتوبر 2018ء کو، وہ جنوبی افریقہ کے لیے ایک روزہ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے بولر بن گئے۔ انہوں نے 2019ء کرکٹ عالمی کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا انہوں نے انگلش لیگ میں سرے کاؤنٹی کی بھی نمائندگی کی،انہوں نے 2019ء میں سرے کاونٹی کو جوائن کیا تھا وہ باؤلنگ میں اپنی کامیابی پر ۔ وکٹ لینے کے بعد دوڑتے ہوئے ان کے جشن مناتے رہے ان کے جشن منانے کےاس کے منفرد انداز “میراتھن سٹائل” کو ہر ملک کی عوام میں پذیرائی ملی ہے۔

پاکستانی نژاد عمران طاہر نے جنوبی افریقہ کیلئے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے 57 وکٹیں حاصل کیں ۔ 107 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 173 آؤٹ کیے اور 38 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں انہوں نے 63 مدمقابل بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *