ملتان کے سرکاری پارکس عیدالفطر پر پھولوں سے مہک اٹھے۔ ہزاروں فیملیز نے پکنک پارٹیوں کا مسکن بنائے رکھا۔

:محمد ندیم قیصر ( ملتان )

:تفصیلات

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے عیدالفطر کے تینوں ایام سمیت جمعہ مبارک کے موقع پر بھی شہر کے پارکوں کو رنگا رنگ پھولوں سے سجائے رکھنے کا اہتمام کیا۔ پھولوں کی خوشبو سے ماحول معطر رہا اور میٹھی عید کے ایام میں ہزاروں فیملیز کے لاکھوں مردو خواتین اور بچوں نے ان سرکاری پارکس کے صحت افزاء ماحول میں میں پکنک کا ماحول بنائے رکھا۔ گھروں سے خصوصی پکوان اور عزیز و اقارب کا ساتھ اس سب نے عید کے دنوں کو سنہری یادوں میں محفوظ کر لیا اس موقع پر دل کھول کرٹک ٹاک ویڈیوز بنائی گئیں سوشل میڈیا پیجز پر عید کی سرگرمیوں کو اپلوڈ شیئرنگ کی گئی۔

عید الفطر ایام میں 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد عوام نے سرکاری پارکس کو مسکن بنائے رکھا۔

عید الفطر ایام میں 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد عوام نے سرکاری پارکس کو مسکن بنائے رکھا اس حوالے سے جاری کی گئی ملتان ڈویژن انتظامیہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ عید الفطر کے ایام ایام میں تقریبا 365000سے زائد عوام پی ایچ اے ملتان کے زیر انتظام پارکوں میں سیر کے لیے آئی عید کے پہلے روز 76550،دوسرے روز 136878 اور تیسرے روز 151,850پارکوں میں آئے۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے اس موقع پر کہا کہ عید کے ایام میں پارکوں میں ادارے نے بہترین سہولیات مہیا کیں لینٹ سکیپنگ ورک،صفائی اور دیگر امور پر بھرپور توجہ دی گئی سیکورٹی گارڈ اور مالیوں نے عید کے ایام میں ذمہ داریاں سر انجام دیں آفیسران نے بھی عید کے موقع پر ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا تخمینہ ہے شہریوں کو پارکوں میں بہترین سہولیات دی گئیں فیملیز جھولوں سے لطف انداز ہوئیں پی ایچ اے ملتان آئندہ بھی ایسی سہولیات مہیا کرتا رہے گا۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *