عید کے بعد بجلی بل میں ریلیف ملتے ہی سٹاک ایکس چینج بھی مثبت راہ پر چل پڑی۔ ایک ہی دن میں 18سو پوائنٹس کا اضافہ۔ ایک لاکھ پلس کی نئی بلندترین سطح تک رسائی ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

عید کے بعد بجلی بل میں ریلیف ملتے ہی سٹاک ایکس چینج بھی مثبت راہ پر چل پڑی۔ ایک ہی دن میں 18سو پوائنٹس کا اضافہ۔ ایک لاکھ پلس کی نئی بلندترین سطح تک بھی رسائی حاصل کر لی اقتصادی شعبے کی نشیب و فراز پر نظر رکھنے والے ماہرین نے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور1لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے کی پر خوشی بھرے تاثرات میں اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک یکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت ۔ معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

ماہرین نے حکومت کے اس بیانیہ کی بھی تائید کی ہے ہے کہ بجلی کی نرخ میں ایک بڑی کمی کے مثبت اشاریئے سٹاک ایکس چینج میں بہتری سے بھی ملنے لگے ہیں۔ عمومی طور پر گھریلو صارفین کو ریلیف مل رہا ہے کاروباری طبقہ اور صنعتی شعبہ کے لئے بھی خوش آئند ہے۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔ 

بجلی نرخ ریلیف سٹاک ایکسچینج مثبت اشاریئے

بجلی نرخ میں ریلیف اور سٹاک ایکس چینج میں مثبت اشاریہ موصول ہونے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک ریلیف پیکیج پر عملدرآمد ۔ عوام کے فیڈ بیک کے بارے بھی رپورٹ مرتب۔

بجلی نرخ میں ریلیف اور سٹاک ایکس چینج میں مثبت اشاریہ موصول ہونے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک ریلیف پیکیج پر عملدرآمد ۔ عوام کے فیڈ بیک کے بارے بھی رپورٹ مرتب کی گئی ہے اور اس رمضان المبارک پیکیج رپورٹ کاوزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں پیش کی گئی رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے پہلی بار ڈیجیٹل والٹ متعارف کروایا گیا۔صاف شفاف اور سہل طریقہ کار کے ذریعے رقوم مستحقین تک پہنچائی گئیں۔رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا اس پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان، بی آئی ایس پی، پی ٹی اے، نادرا اور دیگر معاون اداروں نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

رمضان ریلیف پیکج کے دوران موصول ہونے والی شکایات کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے مدنظر رکھا جائے اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں اپنایا جائے گا۔

رمضان ریلیف کے حوالے سے 1273 شکایات موصول۔ 79 فیصد مستحقین مستفید ۔پیکیج کے خدوخال ۔2224 ملازمین کا کردار۔

رمضان ریلیف کے حوالے سے 1273 شکایات موصول۔ 79 فیصد مستحقین مستفید ۔پیکیج کے خدوخال ۔2224 ملازمین کے کردار کی بھی وضاحت کی گئی ہے اس حوالے سے رمضان ریلیف پیکج بریفنگ میں بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقہ سےمستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں اس سلسلے میں مختلف محکموں کے 2224 ملازمین کی خدمات حاصل کی گئیں۔رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے کل 1273 شکایات موصول ہوئیں ازالہ کے لئے فوری اقدامات کئے گئے۔

رمضان المبارک ریلیف پیکیج کی آگاہی مہم میں اداروں کا ڈیجیٹل کردار نمایاں۔

رمضان المبارک ریلیف پیکیج کی آگاہی مہم میں اداروں کا ڈیجیٹل کردار نمایاں رہا ۔ اس سلسلے میں عملی کردار ادا کرنیوالے بینکوں اور دیگر معاون اداروں کی کارکردگی بارے بتایا گیا کہ رمضان المبارک ریلیف پیکج کی ڈیجیٹل آگاہی مہم کے دوران 6.2 ملین روبو کالز کی گئیں، 178,700 آؤٹ باؤنڈ کالز کی گئیں 6.1 ملین ایس ایم ایس بھیجے گئےنیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے کال سینٹر سے اس پیکج کی جانکاری اور معلومات کے حوالےسے 126,839 آؤٹ باؤنڈ ۔ 158551 ان باؤنڈ کالز ہوئیں ۔

رمضان پیکیج کے تحت 1.9 ملین ڈیجیٹل ادائیگی۔ 951,191 ڈیجیٹل والیٹ سے استفادہ۔

رمضان پیکیج کے تحت 1.9 ملین ڈیجیٹل ادائیگیاں ہوئیں اور 951,191 ڈیجیٹل والیٹ سے استفادہ کیا گیا۔ 823,653 خواتین ڈیجیٹل والٹ سکیم سے مستفید ہوئیں۔2,541 خصوصی افراد نے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقوم وصول کیں اور اس طریقہ کار ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے ویژن کے تکمیل کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا گیا ۔

رمضان المبارک پیکیج کی پرموشن میں الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے کردار ستائش۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں رمضان المبارک پیکیج کی پرموشن کے سلسلے میں الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے کردار ستائش کی گئی اور کہا گیا کہ الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے رمضان پیکج کی بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، متعلقہ سرکاری افسران اور رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

  • Related Posts

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزاء شرکت سے حکومت کے حوصلے بلند۔

    :محمد ندیم قیصر…

    وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امور کے انضمام کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *