نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش شکست۔ افغانی شائقین کی پاکستانی کرکٹرز سے بدتمیزی۔ سٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش شکست۔ افغانی شائقین کی پاکستانی کرکٹرز سے بدتمیزی کرنیوالوں کو سٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے تینوں میچز واضح لیڈ سے جیتنے کی اور پاکستانی ٹیم نے پورے اوور بھی نہ کھیل پانے کی روایت برقرار رکھی۔

بارش سے متاثرہ بیسٹ آف تھری سیریز کا آخری میچ 50 اوورز کی بجائے 42 اوورز کی اننگز تک محدود کردیا گیا نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کی روایت برقرار رکھی اور 8 وکٹوں پر 264 رنز بنالیے بھاری بھرکم ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز 40 ویں اوور میں 221 رنز پر سمٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسول میچ کے اور مسلسل دوسری بار پانچ آؤٹ کرنیوالے سیرس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مین آف دی میچ و کپتان مائیکل بریسول نے 40 گیندوں پر 59 رنز۔ ریکارڈ میریو نے 61 گیندوں پر 58 رنز اور ڈیرل مچل نے 53 گیندوں پر 43 رنز بنائے باؤلنگ میں پلیئر آف دی سیریز بین سیرس نے مسلسل دوسرے ون ڈے میں 5 (34 رنز دے کر) آؤٹ کیے .ڈفی نے 40 رنز کے عوض 2 وکٹیں اڑائیں تیسرے وکٹ ٹیکر محمد ارسلان عباس نے 3اوورز میں 6 رنز ایک وکٹ کی کارکردگی دکھائی۔

بابر اعظم ففٹی بنا کر آؤٹ ۔ نسیم شاہ اور فہیم اشرف کا بلا اس بار نہ چلا۔

بیسٹ آف تھری سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستانی باؤلرز کیویز بیٹرز کو نہ روک پائے۔ فہیم اور نسیم کا بلا نہ چلا بابر کی ففٹی بھی ناکارہ ثابت ہوئی۔

پاکستانی کی باؤلنگ میں عاکف جاوید نے 4 وکٹیں 8اوورز میں 62 رنز دے ڈالے۔ نسیم شاہ کو 9اوورز میں 52 رنز دے کر 2 وکٹیں مل پائیں ۔سفیان مقیم کو 9اوورز میں 45 رنز اور فہیم اشرف کو 5 اوورز میں 31 رنز کی پھینٹی کھا کر ایک ایک وکٹ مل پائی۔ بیٹنگ میں بابر اعظم نے 58 گیندوں پر پورے 50 رنز بنائے لیکن یہ رنز ٹیم کے کام نہ آئے کپتان محمد رضوان 32 گیندوں پر 37 رنز بنا پائے۔ طیب طاہر کے 31 گیندوں پر 33 رنز نے امید تو دلوائی لیکن جیت دلوا نہ سکے۔ امام الحق کھاتہ کھولتے ہی انجرڈ ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گیے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان بیٹنگ کے کنکشن ہیرو( زخمی حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کرنیوالے ) نسیم شاہ اس بار 17 رنز جوڑ پائے فہیم اشرف 4گیندوں پر 3 رنز بنا کر واپس پویلین کو سدھار گئے۔

سٹیڈیم میں موجود افغانی شائقین پاکستانی کرکٹرز کی ناقص کارکردگی پر بھڑک اٹھے۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل تیسرے میچ میں شکست اور سیریز میں تینوں میچز کی وائٹ واش شکست نے سٹیڈیم میں موجود افغانی شائقین کو بھڑکا دیا اور وہ پاکستانی کرکٹرز کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے ۔ تماشائیوں کے انکلوژر کے قریب سے گزرنے والے خوشدل شاہ کڑوی کسیلی تنقید برداشت نہ کر پائے اور انہوں نے بھی ردعمل کا اظہار کردیا گراؤنڈ مینجمنٹ نے معاملہ سنبھالا اور بد تمیزی کرنیوالے افغانی تماشائیوں کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *