لبیک اللہم لبیک ۔۔ پاکستان سے حج آپریشن کا لائحہ عمل طے۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین کی فہرست کنفرم ۔پہلی حج پرواز کی 29 اپریل کو حجاز مقدسہ کو روانگی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

لبیک اللہم لبیک ۔۔ پاکستان سے حج آپریشن کا لائحہ عمل طے۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین کی فہرست کنفرم پہلی حج پرواز کی 29 اپریل کو حجاز مقدسہ کو روانگی شیڈول کی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جس کے مطابق رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے ، حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل س ہوگا، پہلی پرواز 29 اپریل کو لاہور سے روانہ ہوگی ،عازمین حج کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ۔ ضلعی سطح پر شیڈولڈ تربیتی ورکشاپس میں مناسک حج کی ادائیگی بارے آگاہی۔

عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ۔ ضلعی سطح پر شیڈولڈ تربیتی ورکشاپس میں مناسک حج کی ادائیگی بارے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں عازمین حج کو تربیت دی جا رہی ہے ،حج ٹریننگ کا پہلا مرحلہ رمضان سے قبل مکمل کر لیا گیا تھا دوسرا مرحلہ8 مئی سے شروع ہو گا۔

وزارت مذہبی امور کے حکام کو مناسک حج تربیتی ورکشاپس کی نگرانی کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔ معتدل افکار کے حامل مذہبی رہنماؤں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ فروعی اختلاف سے محفوظ رہا جا سکے۔عازمین حج کو روانگی کے شیڈول کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے اور”حاجی اللہ کے مہمان” کی ٹیگ لائن کے ساتھ وزارت مذہبی امور کی سٹاف کو بھی یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہو تے ہیں ، ہم چا ہتے ہیں کہ حج کے حوالے سے ایسے انتظامات کیے جا ئیں تاکہ اللہ کے مہما نوں کی خدمت میں کو ئی کسر نہ رہ جا ئے، حجاج کرام کی خد مت وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری اور اس کا تعلق ہمار ے عقیدہ کے ساتھ بھی ہے۔

حجاز مقدسہ کو روانگی سے قبل کی ویکسی نیشن لازمی ۔عازمین حج سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حجاز مقدسہ کو روانگی سے قبل کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروانا لازمی ہے ۔عازمین حج سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے اس حوالے سے مزید رہنمائی کی گئی ہے کہ ویکسی نیشن اور متعلقہ معلومات سمیت دیگر ضروریا ت کے حوالے سے مزید ہدا یا ت جا ری کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ دو ما ہ میں حجاج کے لیے فقیدالمثال انتظامات کئے جائیں اور اس حوالے سے سعودی عرب میں حج وزارت کے ذمہ داران سے میڈ یکل، ٹرا نسپورٹ اور رہا ئش سمیت دیگر امور پرتفصیلی بات چیت کی گئی ہے اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ ۔ پونے دو لاکھ عازمین حج کا کوٹہ ملا۔ نجی کوٹہ مکمل استعمال نہ کرسکنے بارے تحقیقات کا آغاز۔

پاکستان اور سعودی عرب نے حج معاہدہ 2025 پر جنوری میں دستخط کیے ۔پونے دو لاکھ عازمین حج کا کوٹہ ملا۔ معاہدے کے تحت طے پایا کہ رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 لوگ فریضہ حج ادا کریں گے۔ یہ کوٹہ سرکاری اور نجی سکیموں میں برابر تقسیم کیا گیا ہے۔تاہم نجی کوٹہ استعمال نہ کرسکنے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہےبتاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ پاکستان سعودی عرب کی حج پالیسی 2025 پر عمل درآمد کرنے میں کیوں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں پاکستانی عازمین کے لیے نجی حج کوٹے کا ایک بڑا حصہ استعمال نہیں کیا جاسکا۔یہ رپورٹ تین روز میں مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نجی شعبہ کے ذریعے حج کا ارادہ رکھنے والے عازمین کی روانگی اس لیے منسوخ ہونے کا خدشہ درپیش ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے حج آپریٹرز نے سعودی حکام کے حج معاہدہ بروقت مکمل کرنے میں مبینہ طور پر سستی کا مظاہرہ کیا ہے

  • Related Posts

    ٹرمپ کے تازہ بیان کا ردعمل :ایشیاء کی چوتھی بڑی معیشت جنوبی کوریا کی نئی پالیسی کا اعلان۔ سپورٹ پیکج میں 23.25 بلین ڈالر کے مساوی 33 ٹریلین وان کا اضافہ

    محمد ندیم قیصر…

    پاکستان سے 150,000 تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا; لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا

    محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *