گرمی کی شدت برقرار حدت کا احساس 44 سنٹی گریڈ ۔ بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوا کی پیشگوئی ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

گرمی کی شدت میں اضافہ کا تسلسل برقرار ۔جنوبی پنجاب سمیت پاکستان کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سنٹی گریڈ عبور کر گیا۔ گرمی کی حدت کا احساس 44 سنٹی گریڈ کو چھو رہا ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اگرچہ ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں گرج چمک ۔ گرد آلود ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے لیکن فی الحال شہر ہو یا دیہات سب علاقے بدستور بڑھتی ہوئی گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔بارش اور موسم خوشگوار ہونے کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، 11اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ میں بارشوں کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تکہ گنگ میانوالی، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہنے گرد آلود ہوا چلنے کا خدشہ۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوا چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، وسطی، جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4سے 7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث وسطی اور جنوبی علاقوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دوپہر میں کھلے عام سرگرمی سے اجتناب کیا جائے، پانی کا زیادہ استعمال کریں، کسان برادری کو بھی موسم کی اپڈیٹ حاصل کر کے زرعی سرگرمی کا شیڈول ترتیب دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *