آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ بابر اعظم کی ہمشکل ملتان کی کرکٹر گل فیروزہ کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو۔ مون لائٹ سکول ملتان سے کھیلنا شروع کیا۔ ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کا پہلا میچ ملتان کی فیروزہ فیملی کیلئے خوشیوں بھرا تحفہ لے کر آیا کہ لیجنڈری کرکٹر بابر اعظم کی ہمشکل ملتان کی کرکٹر گل فیروزہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کیپ بھی مل گئی ۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کیلئے نمایاں کارکردگی دکھانے والی گل فیروزہ نے مون لائٹ سکول ملتان سے کھیلنا شروع کیا اور کرکٹر بننے سے پہلے انہوں نے سکول کالج یونیورسٹی کے مقابلوں میں ہینڈ بال فٹ بال۔ مارشل آرٹ۔ ریکٹ گیمز ۔ہاکی اور ایتھلیٹکس مقابلوں میں منفرد شناخت بنائی۔ گل فیروزہ کے بڑے بھائی آسٹریلیا کے قومی کھیل فٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ فیروزہ فیملی اپنی بیٹی کی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر خوشی سے نہال ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے گل فیروزہ کو ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر مبارک باد ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کیپ تھمائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گل فیروزہ کو ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر مبارک باد پیش کی گئی ہے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کیپ تھمائی اس مختصر سادہ لیکن پر وقار تقریب کو اپنے آفیشل پیج پر بھی نمایاں طور پر پیش کیا تاہم اس حوالے سے جاری کیے گئے پی سی بی آفیشل ریلیز میں گل فیروزہ کے تعارف میں ملتان سے تعلق ہونے ملتان کے مون لائٹ سکول ۔ سٹی کالج۔ ویمنز یونیورسٹی اور زکریا یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہنے کا ذکر نہیں کیا آفیشل ریلیز کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر گل فیروزہ نے ون ڈےانٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کیا۔ 

گل فیروزہ نے آئرلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کوالیفائر کے پہلے میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبو کیا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے گل فیروزہ کو ڈیبو کیپ دی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے گل فیروزہ کو ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گل فیروزہ نے پنجاب یونیورسٹی سے سائیکالوجی میں بی ایس آنرز کی تعلیم حاصل کی ہے اور پاکستان کی جانب سے 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں۔

گل فیروزہ نے ملتان بورڈ کی بیسٹ آل راؤنڈ کھلاڑی قرار پائی تو فیورٹ گیم کرکٹ قرار دی۔

یہ سال 2014 ء کی بات ہے جب گل فیروزہ نے ملتان بورڈ کی بیسٹ آل راؤنڈ کھلاڑی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تو انہوں نے اپنی فیورٹ گیم کرکٹ کو قرار دیا اور وکٹ کیپر بیٹر جی حیثیت سے کرکٹ کیریئر کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کوچ و فرسٹ کلاس وکٹ کیپر بیٹر محمد اشرف نے ابتدائی کرکٹ میں گل فیروزہ کی پی سی بی کے ریجنل تربیتی سیشن میں تربیت کی گل فیروزہ ایتھلیٹکس و دیگر گیمز میں ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ٹرینر رانا حبیب کی کوچنگ میں بھی رہیں۔

گل فیروزہ ملتان کی پاک عرف کھاد فیکٹری کے بوائز کرکٹ کلب کی باقاعدہ ممبر۔

گل فیروزہ کے والد محترم پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاک عرب کھاد فیکٹری سے وابستہ ہو گئے اور یہ کمسن گل فیروزہ کیلئے یوں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا کہ گل فیروزہ کو کھاد فیکٹری میں دستیاب کھیلوں کی سہولیات سے استفادہ کا موقع ملا جس کا گل فیروزہ نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ گل فیروزہ کی گرومنگ اور ڈریسنگ میں گرلز سے زیادہ بوائز گیٹ اپ میں رہی گل فیروزہ نے پاک عرب کھاد فیکٹری کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے اہم کامیابیوں میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *