
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی پڑی ہے 27 جنوری 2025 سے ڈائریکٹر کا عہدہ خالی ہے اور تا حال تعیناتی نہ کی جاسکی۔ طلبہ میں بے چینی پھیلی گئی ۔ وائس چانسلر سے بلاتاخیر خالی عہدہ پر تقرری کا مطالبہ کر دیا ذرائع کے مطابق 2015 ء میں شعبہ اکنامکس کو اپگریڈ کرکے سکول آف اکنامکس کا درجہ دیا گیا تھا اور پچھلے 10 برسوں کے دوران ڈائریکٹر کے اہم ترین عہدے پر شیڈول اور معمول کے مطابق تقرری کی جاتی رہی ہے مگر اب پچھلے ڈیڑھ ماہ سے زکریا یونیورسٹی کا اہم ترین شعبہ سکول آف اکنامکس ڈائریکٹر شپ کے بغیر چلایا جا رہا ہے ۔اس اہم عہدہ پر تقرری کیلئے شعبہ کی فیکلٹی کے تین اہم سینئر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر فریدی، ڈاکٹر رمضان شیخ اور ڈاکٹر عذرا بتول امیدوار ہیں مگر تاحال ڈائریکٹر کے عہدے پر کسی کو تعینات نہیں کیا گیا۔
جس سے فیکلٹی میں تدریسی اور ایڈمن کے لحاظ سے بھی انتظامی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سکول آف اکنامکس میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے تدریسی ایشوز میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر شپ کی سیٹ خالی ہونے کی سزا ہمیں مل رہی ہے ہماری پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے ایڈمن آفس سے وابستہ انتظامی امور میں بھی مشکلات کا سامنا ہے تعلیمی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر سے اپیل کی کہ جلد از جلد نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ انتظامی اور تدریسی سرگرمیاں سرگرمیاں بحال ہوسکیں ۔