تیل یا بجلی ۔۔ نرخ ہوں گے کس کے کم !؟ پٹرولیم مصنوعات کے عالمی نرخ میں کمی کا رجحان ۔ سرکاری ایوانوں میں مشاورت ۔

:ملتان (محمد ندیم قیصر)

:تفصیلات

تیل یا بجلی ۔۔ نرخ ہوں گے کس کے کم !؟پٹرولیم مصنوعات کے عالمی نرخ میں کمی کا رجحان ۔ سرکاری ایوانوں میں مشاورت ہورہی ہے اس مشاورت میں بریف کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،برینٹ خام تیل کے ںرخ میں کمی ہوئی ہے،مشاورت میں جن نکات پر غور کیا جارہا ہے ان میں یہ نکتہ اہم ہے کہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کے عالمی سطح پر نرخ کم ہوئے لیکن پاکستان کی حکومت نے پٹرولیم نرخ میں کم کرنے کی بجائے عوام کو بالواسط ریلیف دینے کا منصوبہ بنایا اور یہ ریلیف بجلی نرخ میں نمایاں کمی کے ذریعے دیا گیا ہے اور اس مرتبہ حکومت کا جھکاؤ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف پاکستان میں بھی پٹرول ڈیزل مٹی کے تیل کے نرخ میں کمی کرنے کی طرف دکھائی دے رہا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات اور عالمی منڈی کے نرخ میں کمی بیشی کے پاکستان میں قیمت تعین پر اثرات۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، برینٹ کروڈ 60.12 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو کہ 31 مارچ کو 74.74 ڈالر فی بیرل سے کم ہے۔ یکم اور 02 اپریل کو تھوڑا سا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے قیمتوں کو قدرے 74.95 ڈالر فی بیرل تک دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے، برینٹ میں فی بیرل 14 ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اس لیے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، پٹرول اور ڈیزل دونوں پر زیادہ سے زیادہ 70 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی برقرار ہے۔

پاکستان کے ارباب اختیار کی مشاورت کا حتمی نکتہ یہی نمایاں ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی اجازت دے سکتی ہے، جس سے ممکنہ طور پر صارفین کو ریلیف ملے گا۔

عالمی منڈی میں تیل نرخ میں کمی ۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کی گنجائش کا آپشن۔

عالمی منڈی میں تیل نرخ میں کمی کے رجحان نے پاکستان پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کی گنجائش کا آپشن بھی دے دیا ہے پاکستان کے ارباب اختیار اس آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کا اختیار برقرار رکھتی ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں حالیہ کمی نے حکومت کے لیے جی ایس ٹی کو لاگو کرنے پر غور کرنے کے لیے مالیاتی گنجائش کا آپشن بھی دے دیا ہے، جو پہلے ایندھن کی بلند قیمت کی وجہ سے مزاحمت کی گئی تھی۔ایندھن کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ حکومت کس طرح محصولات کی ضروریات کو صارفین کے ریلیف کے ساتھ متوازن کرتی ہے، کیونکہ توانائی کی کم قیمتوں سے افراط زر کو کم کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا ہے۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *