
محمد ندیم قیصر (ملتان)
ملتان سلطان نے غزہ کے مظلوم بچوں کیلئے 1.5 ملین روپے عطیہ کر دیئے۔ پی ایس ایل کے ہر میچ میں ہر چھکا لگانے اور ہر وکٹ گرانے پر ایک لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان پی ایس ایل فرنچائز کے مالک ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کراچی کنگز کے خلاف میدان میں اترنے سے پہلے کیا تھا ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ میں مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے جس میں بیٹسمینوں کی طرف سے 9 چھکے اور 23 چوکے لگائے گئے اور باولنگ میں باؤلرز نے 6 وکٹیں اڑائیں اور ملتان سلطان کی طرف سے 1.5 ملین روپے عطیہ کر دیئے گئے
دریں اثناء علی ترین نے اپنے
ویڈیو پیغام میں کہا کہ
ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شامل ہر بیٹسمین اور ہر باؤلر جی خواہش پر ہر چوکا ۔ ہر چھکا لگانے اور ہر وکٹ اڑانے پر ایک لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
پاکستان سپر لیگ میں پہلا میچ کراچی کنگز کے ہاتھوں ہارنے کے بعد ملتان سلطان کی طرف سے 1.5 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کی تھیم ہے ” چار سیزن ، چار فائنلز، ایک ٹیم “
پاکستان سپر لیگ کا 9 برس پہلے آغاز ہوا تو 5 فرنچائز ٹیموں نے شرکت کی تھی تاہم اگلے برس برینڈ بزنس گروپ ملتان سلطان نے بھی پی ایس ایل سیزن ٹو سے چھٹی فرنچائز کی حیثیت سے کھیلنے کا آغاز کیا ۔ اگلے برس ملتان سلطان کی فرنچائز شپ سے شوآن گروپ دستبردار ہو گیا تو ترین اکیڈمی سے کرکٹ منیجمنٹ میں قدم رکھنے جمانے والے علی ترین نے اپنے چچا عالمگیر ترین کے ساتھ مل کر ملتان سلطان کی فرنچائز شپ حاصل کر لی
ملتان سلطان کو 4 مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے ایک مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے یہ اعزاز 2021ء میں حاصل کیا تھا۔ ملتان سلطان تین بار رنر اپ رہ چکی ہے ۔
ملتان سلطانز کو پاکستان سپر لیگ10 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا یہ میچ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی پر کھیلا گیا
پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کی تھیم ہے ” چار سیزن ، چار فائنلز، ایک ٹیم ۔”
یاد رہے کہ ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ کے پچھلے چار فائنلز کھیل چکی ہے جن میں اس نے 2021ء میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس سے ملتان سلطانز کی اس لیگ میں مستقل مزاج کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
اس بار ہمارا ہدف صرف فائنل ہی کھیلنا نہیں بلکہ چیمپئن ٹرافی ہماری ۔ ہیڈ کوچ عبدالرحمان اور کپتان محمد رضوان نے ٹیم کا عزم بناد
ملتان سلطان کے ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ ہم سپر سٹارز پر یقین نہیں رکھتے، ہمارے لیے ہر کھلاڑی اہم ہے اور وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے نئے چیلنجز اور اہداف لے کر آئی ہے اور ہم ملتان سلطانز اس کے لیے تیار ہیں۔ ہم اس دہائی میں لگاتار چار فائنل تک پہنچے ہیں تاہم صرف ایک بار یعنی 2021ء میں اس لائن کو عبور کیا ہے۔ لہذا یہ ہمارا بنیادی مقصد ہے ایک گروپ کے طور پر اور ہم پراعتماد اور مضبوط کارکردگی کے ساتھ اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم آل راؤنڈ اور متوازن ہے اور ہمارے پاس بہت سے اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں جو اکیلے ہی میچ جتوا سکتے ہیں۔ ہمارے پاس مائیکل بریسویل ہیں جنہوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈ میں ہمارے خلاف کپتانی کی، اور شائی ہوپ، جنہیں ابھی ویسٹ انڈیز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ گروپ میں اضافی قیادت اور سٹریٹجک سوچ لاتے ہیں جو ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے ہائی پریشر ایونٹ کے لیے اہم ہے۔
رضوان نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمارے کئی کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم ایونٹ ہو گا کیونکہ ہمارے پاس اگلے ایک سال کے دوران اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دیگر تمام کھلاڑیوں کی طرح ہمارے سٹارز بھی پی ایس ایل میں متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان دو آنے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں جگہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ملتان سلطان کا ٹیلنٹ سلیکشن معیار صرف “سٹار” نہیں. بلکہ پرفارمنگ کرکٹرز کا انتخاب
ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں افتخار احمد۔ کامران غلام۔ اسامہ میر۔محمد حسنین۔ فیصل اکرم۔ عاکف جاوید۔ عثمان خان۔ طیب طاہر۔ عبید شاہ۔ یاسرخان۔ عظمت برکی اور شاہد عزیز شامل ہیں۔ملتان سلطانز کو جن غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ان میں نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل۔ انگلینڈ کے کرس جارڈن۔ ڈیوڈ ولی۔ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ ۔جانسن چارلس۔ گوڈاکیش موٹی اور آئرلینڈ کے جوش لٹل شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کا پلیئر سپورٹ اسٹاف بھی تجربہ کار پروفیشنلز پر مشتمل ہے جن میں ہیڈ کوچ عبدالرحمن کے علاوہ جولین ووڈ بیٹنگ کوچ ۔کیتھرین ڈیلٹن فاسٹ بولنگ کوچ ۔ الیکس ہارٹلے اسپن بولنگ کوچ ۔ول لنٹرن فیلڈنگ کوچ۔ رفعت اللہ اسسٹنٹ فیلڈنگ کوچ۔ ڈاکٹر جاوید مغل ہیڈ فزیوتھراپسٹ اور احتشام الحق اسسٹنٹ فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔ملتان سلطانز لیگ کے10 میں سے5 میچز اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔ دو دو میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہونگے ایک میچ کراچی میں شیڈول کیا گیا۔

ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کا سب بڑا ٹوٹل سکور 262/3 بنانے کا اعزاز حاصل ۔کپتان محمد رضوان ٹاپ تھری سکورنگ بیٹرز میں شامل ۔عثمان خان تیزترین سنچری میکر
ملتان سلطانز کو پی ایس ایل میں سب سے بڑا سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس نے 2023 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف راولپنڈی میں3 وکٹوں پر262 رنز اسکور کیے تھے۔
کپتان محمد رضوان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں بابراعظم اور فخرزمان کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں ۔وہ ابتک مجموعی طور پر2403 رنز بناچکے ہیں۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان کو پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے 2023 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
عثمان خان پی ایس ایل میں مجموعی طور پر تین سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جو کامران اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر کسی بھی بیٹر کی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔اسامہ میر کو پی ایس ایل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے صرف9 وکٹیں درکار ہیں۔پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی طرف سے سب سے زیادہ 53 وکٹیں عمران طاہر کی ہیں۔اب تک تین کھلاڑی صہیب مقصود ۔ محمد رضوان اور احسان اللہ ، ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں