ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کنگز نے سلطانز کو ڈھیر کردیا۔ 6 قربانیاں دے کر ایونٹ کے پہلے میچ میں فتح سے سرشار

:محمد ندیم قیصر(ملتان)

:تفصیلات

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کنگز نے سلطانز کو ڈھیر کردیا۔ کنگز الیون 6 قربانیاں دے کر ایونٹ کے پہلے میچ میں فتح سے سرشار ہوئی۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 ایکس میں چار بار کی فائنلسٹ ملتان سلطان کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔کنگز کے جیمز وینس اور خوشدل شاہ کے درمیان پانچویں وکٹ کی 142 رنز کی ریکارڈ شراکت نے کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں تیسرے سب سے زیادہ کامیاب تعاقب میں مدد فراہم کی۔

کنگز نے 235 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا جب وینس نے اپنی آٹھویں ٹی 20 سنچری صرف 43 گیندوں پر 101 رنز (4چھکے ۔14 چوکے ) بنائی. خوشدل نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی تیز رفتار 60 رنز بنائے۔

ملتان سلطان کی اننگز کا جارحانہ آغاز ۔ پاور پلے میں 1وکٹ کھو کر 63 رنز بنا لیے۔

پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد، ملتان نے مضبوط آغاز کیا، ایڈم ملنے کے پہلے اوور میں 17 اور محمد عباس آفریدی کے پانچویں اوور میں 16 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں شائی ہوپ آؤٹ ہو گئے وہ کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ملتان نے بیٹنگ پاور پلے میں صرف ایک وکٹ کھو کر 63 رنز بنا لیے عثمان خان 9ویں اوور میں خوشدل شاہ کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ کامران غلام نے رضوان کو جوائن کیا اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت قائم کی۔ رضوان نے اپنی نصف سنچری 38 گیندوں پر مکمل کی کامران غلام عباس کے ہاتھوں 19 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عباس کی سو ٹی 20وکٹیں. بریسویل اور محمد رضوان کا لاٹھی چارج ۔ آخری 4 اوورز میں 74 رنز بنا ڈالے۔

کامران غلام کو آؤٹ کرکے عباس نے ٹی 20 انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی لیکن بعد میں محمد رضوان خاص کر بریسویل کنگز کے باؤلرز پر برس پڑے ۔مائیکل بریسویل نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 44 رنز بنائے،اس جوڑی نے آخری چار اوورز میں 74 رنز جوڑ کر ملتان کو تین وکٹوں پر 234 رنز تک پہنچا دیا۔ رضوان نے ناقابل شکست 105 رنز بنائے جو ان کی چوتھی ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔

کراچی کنگز کا 7اوورز میں 79/4 رنز تھا وینس اور خوشدل شاہ کی پھینٹی نے سلطانز کے باؤلروں کے اوسان خطا کر دیئے وینس نے شاندار برق رفتار سنچری اور خوشدل شاہ نے جارحانہ نصف سنچری بنائی۔کراچی کنگز کے تعاقب کا آغاز ٹم سیفرٹ 16 گیندوں پر32 رنز (3چھکے 2 چوکے) ۔ ڈیوڈ وارنر 6 گیندوں پر12رنز( 3 چوکے) پانچویں اوور میں 52 رنز کے ساتھ گرنے سے ہوا۔ وینس نے نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے، ایک اینڈ کو وکٹیں گرنے سے محفوظ اور رنز بنانے کی رفتار کو برقرار رکھا لیکن دوسری طرف سے وکٹیں گرتی گئیں اور ساتویں اوور میں 79 رنز کے مجموعے پر چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔

ونس، جنہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تیسری تیز ترین سنچری بنائی، خوشدل کے ساتھ مل کر کراچی کو جیت کے چھونے کے فاصلے پر لے آئے کیونکہ انہوں نے صرف 68 گیندوں پر ریکارڈ شراکت قائم کی۔ تباہ کن جوڑی نے کنگز کو 10 اوورز میں میں 13 رنز 13 رنز کی اوسط سے درکار رفتار کو برقرار رکھا۔نمبر 8 پر بیٹنگ کرتے ہوئے عباس نے 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر سٹریٹ چھکا لگا کر محمد عرفان خان کے ساتھ مل کر گیم اپنے نام کر لی۔ سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کنگز کی سلطان کے خلاف سنسنی خیز فتح پر مبنی اعدادوشمار کی کہانی۔

میچ 3 نیشنل بینک سٹیڈیم، کراچی میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ملتان سلطانز 234/3 ۔۔ 20 اوورز (محمد رضوان 105 ناٹ آؤٹ، مائیکل بریسویل 44 ناٹ آؤٹ، کامران غلام 36؛ خوشدل شاہ 1-33)کراچی کنگز 236-6، 19.2 اوورز (جیمز ونس 101، خوشدل شاہ 60، ٹم سیفر 32؛ عاکف جاوید 3-41)پلیئر آف دی میچ – جیمز ونس (کراچی کنگز)۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *