سائن وے گروپ اور ملتان پریس کلب صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ایک پیج پر ۔ 15 ویں بار منتخب صدر شکیل انجم کی قیادت میں منتخب عہدیداروں کی سائن وے گروپ آف کمپنیز کے استقبالیہ میں شرکت ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

سائن وے گروپ اور ملتان پریس کلب صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ایک پیج پر آگئے ۔ 15 ویں بار منتخب صدر شکیل انجم کی قیادت میں منتخب عہدیداروں کی سائن وے گروپ آف کمپنیز کے استقبالیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر سی ای او سائن وے گروپ آف کمپنیز آصف خان نیازی نے اپنے ادارے کے قیام استحکام اور کامیابی کے تسلسل بارے آگاہ کیا اور کہا کہ ہمارا ماٹو ہے مثبت سوچ کے ساتھ جہد مسلسل جاری رکھی جائے تو کسی بھی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پلان کرو اور سب ممکن ہے کہ تھیم لائن کو اختیار کر لیں ۔ کامیابی کا زینہ طے کرتے جائیں ۔ آصف خان نیازی نے شکیل انجم کو 15 ویں مرتبہ ملتان پریس کلب منتخب ہونے اور دوسری بار بلامقابلہ یہ اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شکیل انجم کی آہنی برادری کیلئے فلاح و بہبود کے مخلصانہ عملی اقدامات کا ثبوت ہے انہوں نے ملتان پریڈ کلب کے جنرل سیکرٹری نثار اعوان۔ سینیئر نائب صدر خالد چوہدری ۔ نائب صدر محمد شریف جوئیہ ۔ 

جوائنٹ سیکرٹریز نعمان خاں بابر۔ قلب حسن۔ فنانس سیکرٹری فرحان انجم ملغانی۔ ممبران مجلس عاملہ ندیم حیدر۔ ممتاز خان نیازی۔ اظہار عباسی۔ بلال نیازی۔ رفیق قریشی۔ایاز علی شیخ۔ محبوب ملک کو دلی مبارکباد کے ساتھ پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں صحافی برادری کے مفاد عامہ میں سائن وے گروپ کی طرف سے شانہ بہ شانہ چلنے کا اعلان کیا انہوں نے سائن وے گروپ کے ایس جی نیوز۔ ڈیجیٹل ۔ ویب سائٹ کی لانچنگ اور میگزین کے اجراء بارے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ہمارا میڈیا گروپ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ تفریح بھی فراہم کر رہا ہے۔

کاشف خان نیازی منیجنگ ڈائریکٹر سائن وے گروپ آف کمپنیز کی شکیل انجم کی قیادت میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد ۔ نیک تمناؤں کا اظہار۔

کاشف خان نیازی نے منیجنگ ڈائریکٹر سائن وے گروپ آف کمپنیز نے صدر شکیل انجم کی قیادت میں منتخب ہونے والے ملتان پریس کلب کے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ شکیل انجم کا 15 ویں بار صدر منتخب ہونا غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے اور صحافی برادری کے فلاح و بہبود کے اہداف کو ہر بار نئے انداز میں طے کرنے کے مشن کی صورت آزمائش بھی ہے ۔ انہوں نے سائن وے گروپ آف کمپنیز کی مارکیٹنگ۔ ایڈورٹائزنگ اور صحت کے شعبہ میں بیمثال خدمات بارے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ملتان پریس کلب کی منتخب ارکان کے ساتھ مل کر کمیونٹی کے لیے جوائنٹ وینچر کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔

شکیل انجم کا سائن وے گروپ آف کمپنیز سے اظہار تشکر ۔ مسلسل 15 ویں بار صدر منتخب ہونے کا راز بھی بتادیا۔

ملتان پریس کلب کے مقبول لیڈر شکیل انجم نے سائن وے گروپ آف کمپنیز سے اظہار تشکر ۔ مسلسل 15 ویں بار صدر منتخب ہونے کا راز بھی بتادیا۔ انہوں نے کہا کہ سائن وے گروپ آف کمپنیز کے روزگار مشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ایسے وقت میں کہ جب میڈیا انڈسٹری آزمائش سے دوچار ہے ۔ سائن وے گروپ نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے روزگار فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل میڈیا میں منفرد مقام کو مستحکم بنا رہا ہے انہوں نے آصف خان نیازی اور کاشف خان نیازی کی مثبت سوچ اور انقلابی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ نیازی برادران کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ ہے ہی نہیں ان دونوں بھائیوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے منفرد مقام بنایا اور اب ڈیجیٹل دور کے مستحکم راہ پر گامزن ہیں۔

تقریب میں ملتان پریس کلب کے ممبران عدیل کھچی ۔ رانا منور ۔ اظہار الحق ڈوگر نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ملتان پریس کلب کے منتخب عہدیداران کو پھول پہنائے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا۔ میڈیا انڈسٹری کے بہتری کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *