آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ کوالیفائرز2025ء : پاکستان کی جیت کا ٹیمپو برقرار۔ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ کوالیفائرز2025ء میں پاکستان کی خواتین نے جیت کا ٹیمپو برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بھی 65 رنز سے بآسانی شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک بھی مکمل کر لی۔

بھارت میں شیڈولڈ ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش لیے پاکستان کی خواتین میدان میں اتریں تو پہلے بیٹنگ کا موقع مل گیا۔191 رنز کا ہدف ترتیب دیا تو 50 اوورز کے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کی وومنز کی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے یہ کوئی محفوظ مجموعہ نہیں تھا تاہم باؤلنگ میں سپنرز نے کمال کر دکھایا اور مدمقابل بیٹرز کو اپنے جال میں ایسے پھنسایا کہ مدمقابل بیٹرز پچ پر بال کھیلنے سے پہلے ڈیلیوری کی پچ کو سمجھنے کے چکر میں چکرا کے رہ گئیں۔

پاکستان کی کپتان نے ویسٹ انڈیز کی کپتان کو پہلے ہی اوور میں گولڈن ڈک پر آؤٹ کر دیا۔

ایک سو بانوے(192) کے اسکور کا تعاقب کرنے کے بعد، ویسٹ انڈیز کو پہلی گیند سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پاکستان کی کپتان ثناء فاطمہ نے مدمقابل کپتان ہیلی میتھیوز پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا اور میتھیوز کے کھاتہ میں گولڈن ڈک (0) درج کردیا گیا ویسٹ انڈین ٹیم کی بیٹرز کے درمیان رنز بنانے کی انڈر اسٹینڈنگ کنفیوژن کا شکار رہی اور اس کا خمیازہ دو رن آؤٹ ہونے کی صورت اٹھانا پڑا اور پاکستانی باؤلرز نے فیلڈرز کی مدد سے پورا پورا فائدہ بھی اٹھایا ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 15 رنز پر تیسری 29۔ چوتھی 53۔ پانچویں 54رنز پر ۔ چھٹی 87 ساتویں 97 آٹھویں 100 نویں 105 اور آخری وکٹ 105 پر گرتے ہی پاکستان نے آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط اور مستحکم کر لیا پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 4 وکٹوں والی بہترین باؤلنگ کو جاری رکھتے ہوئے 7اوورز میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں اڑائیں۔ رامین نے 8.2 اوورز میں 26 رنز کے بدلے 2 ۔ نشرہ سندھو نے 10 اوورز میں 31 رنز کے سعدیہ اقبال نے 10 اوورز ایک میڈن 31 رنز کے عوض ایک ایک آؤٹ کیا اور پہلے اوور میں میتھیوز کی گولڈن وکٹ حاصل کرنیوالی پاکستانی باؤلرز نے ویسٹ انڈیز کی میچ میں واپسی کا کوئی راستہ نہ چھوڑا۔

پہلے بیٹنگ میں پاکستان کی مشکلات ۔ گل فیروزہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ناکام۔ پلیئر آف دی میچ سدرہ امین نے اننگز کو سنوارا۔

پہلے بیٹنگ میں پاکستان کی مشکلات ۔ گل فیروزہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ناکام۔ پلیئر آف دی میچ سدرہ امین نے اننگز کو سنوارا۔ گل فیروزہ 10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 2 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئیں اور پاکستان کا سکور صرف 6 رنز تھا۔ ون ڈاؤن سدرہ نے اوپنر منیبہ علی کے ساتھ مل کر 47 رنز کا اضافہ کیا تھا کہ 53 کے مجموعے پر منیبہ علی 33 رنز (4چوکے ) بھی آؤٹ ہوگئیں۔ سدرہ اور عالیہ ریاض نے اننگز کو دھیرے دھیرے اور پھر ہلکا پھلکا کھیلتے ہوئے رنز کی رفتار کو بہتر بناتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے 44 رنز کی شراکت داری کی تھی کہ عالیہ ریاض (20رنز 1چوکا) رن آؤٹ ہو گئیں سدرہ امین نے بیٹنگ لیڈر کا کردار نبھاتے ہوئے 97/3 آؤٹ کے پاک مجموعہ پر پچ پر پہنچنے والی تھری ڈاؤن بیٹر عمیمہ سہیل (16 رنز 1 چوکا). ٹیم کپتان فاطمہ ثناء (15رنز 1چوکا). سدرہ نور(23 رنز 1چوکا) کے ساتھ چھوٹی چھوٹی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو 19رنز آل آؤٹ (49.5اوورز) تک پہنچانے میں اہم کلیدی کردار ادا کیا سدرہ امین 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری (54 رنز) بنانے میں کامیاب رہیں مشکل پچ پر دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین بیٹر ثابت ہوئیں اور پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائیں۔

ویسٹ انڈین بیٹر ٹیلر نے میچ کا اکلوتا چھکا لگایا۔ تین اوور میں 3 رنز دینے والی اٹیک باؤلر ہنری 10اوورز نہ کروا سکیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم کی بیٹنگ باؤلنگ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو بیٹر ٹیلر نے میچ کا اکلوتا چھکا لگایا۔ تین اوور میں 3 رنز دینے والی اٹیک باؤلر ہنری 10اوورز نہ کروا سکیں۔

ٹیلر ایک چھکا ایک چوکا کی مدد سے 17 رنز بنائے۔ آل راؤنڈر علینے نے 22 رنز (2 چوکے) اور 3 اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ کی پرفارمنس دکھائی۔ ہنری نے کفایتی باؤلنگ کے علاوہ 3 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ متھ نے 10 اوورز میں 30 رنز کے بدلے 2 وکٹوں کا صلہ پایا۔ ایشمینی نے 10 اوورز میں 29 رنز دیئے ایک آؤٹ کیا۔ کرشمہ نے 10 اوورز میں 55 رنز 2 آؤٹ کا مہنگا باؤلنگ سپیل کروایا۔ بیٹنگ میں شیمین کیمبل نے 14 رنز (3چوکے) گلاسگو نے تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *