ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس ایڈیشن۔ قلندرز کی دھمال۔ کنگز کا ہوا برا حال۔ کراچی کو ہوم گراؤنڈ پر لاہور کے ہاتھوں 65 رنز سے شکست

محمد ندیم قیصر (ملتان)

تفصیلات

 

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10(ایکس ایڈیشن)کے چھٹے میچ میں فخر زمان اور ڈیرل مچل کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی مدد سے لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز 202 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کے آغاز میں ہی شدید مشکلات میں گھر گئی۔ قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں لے کر ہوم سائیڈ کنگز کو 19.1 اوورز میں 136 رنز پر آؤٹ کر دیا اور 65 رنز کی واضح برتری سے اہم میچ میں فتح اپنے نام کر لی

قلندرز کے کپتان شاہین نے پہلے ہی اوور میں سٹرائیک کرنے کی اپنی مہارت کو جاری رکھتے ہوئے اپنے مدمقابل کپتان ڈیوڈ وارنر اور ملتان سلطان کے خلاف پچھلے میچ کے سنچری میکر جیمز ونس کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔


ٹاپ اور مڈل آرڈر فلاپ ہونے کے بعد لوئر آرڈر بیٹسمینوں کیلئے اپنے گھر کے میدان پر فتح کی جدوجہد کو جیت کے جشن میں تبدیل ممکن نہ رہا

 

لیگ سپنر رشاد حسین نے شان مسعود کو 18رنز(14 گیندیں 3 چوکے) اور 22 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنانے والے ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کر کے کنگز کے قلعہ میں کھلبلی مچا دی قلندرز کے باؤلنگ پریشر میں کنگ کی آدھی ٹیم ابتدائی 8 اوورز میں 46 رنز پر کھو دی ۔ ٹاپ اور مڈل آرڈر فلاپ ہونے کے بعد لوئر آرڈر بیٹسمینوں کیلئے اپنے گھر کے میدان پر فتح کی جدوجہد کو جیت کے جشن میں تبدیل ممکن نہ رہا۔ تاہم خوشدل شاہ اور حسن علی نے آٹھویں وکٹ کے لیے اختتام کی طرف 48 رنز کی شراکت قائم کرکے کچھ لڑائی دکھائی حسن علی نے 25 گیندوں پر 27 رنز(2چوکے 2 چھکے) بنائے خوشدل شاہ کنگز کے 27 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

سکندر رضا نے آخری بلے باز ایڈم ملنے کو 16 رنز پر آؤٹ کر کے قلندرز کو سیزن کی دوسری جیت دلائی۔

اس سے قبل، قلندرز نے فخر زمان کی جانب سے 47 گیندوں پر 5 چھکوں 6 چوکوں کی مدد سے کمانڈنگ 76 رنز اور مچل کے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کے ذریعے صرف 41 گیندوں پر 75 رنز کی بدولت 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجا دیا ان دونوں جارح مزاج بیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کے لیے 70 گیندوں میں 125 رنز کی شراکت داری قائم کی بعد میں تاہم، ٹی 20 اننگز کے آخری 5اوورز میں سکندر رضا نے 5 گنیدوں پر 10 رنز ناٹ آؤٹ (2 چوکے ) اور وکٹ کیپر بیٹسمین سیم بلنگز کے 2 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 19 رنز کی جارحانہ بیٹنگ نے لاہور قلندرز کا مجموعی سکور ڈبل سنچری (201/ 6کھلاڑی اؤٹ) کے پار لگا دیاکراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن نے اپنے کوٹہ کے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی

قلندرز کے ہاتھوں کنگز کے زیر ہونے کی داستان شکست اعدادوشمار کی تناظر میں

میچ 6: نیشنل بینک سٹیڈیم، کراچی میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی

لاہور قلندرز کی پہلی بیٹنگ میں 201-6، 20 اوورز (فخر زمان 76، ڈیرل مچل 75؛ حسن علی 4-28)

کراچی کنگز جوابی بیٹنگ میں 136 رنز آل آؤٹ، 19.1 اوورز (خوشدل شاہ 39، حسن علی 27؛ رشاد حسین 3-26، شاہین شاہ آفریدی 3-34)

پلیئر آف دی میچ – فخر زمان (لاہور قلندرز)

  • Related Posts

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *