
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری جیت کے ساتھ فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔ سلطانز کو مسلسل دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کی تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری اور جیسن ہولڈر کی آل راؤنڈ شاندار کارکردگی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز کی واضح برتری سے جیت دلوائی۔203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز 18.4 اوورز میں 155 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ہدف کے تعاقب میں، 2021ء کے چیمپئنز کا آغاز بہترین نہیں تھا، پہلے ہی اوور میں شائی ہوپ (1) سے محروم ہو گئے۔
ابتدائی خسارہ کے بعد رضوان عثمان نے 9 رنز فی اوور کی اوسط سے مطلوبہ رفتار کو برقرار رکھا۔
ابتدائی وکٹ کے جلد خسارہ کے بعد محمد رضوان اور عثمان خان نے 9 رنز فی اوور کے حساب سے سلطانز کو مستحکم کیا۔ پاور پلے کی آخری گیند پر عثمان کے آؤٹ ہونے سے قبل دونوں نے 32 گیندوں پر 59 رنز کی شراکت قائم کی، جس سے سکور 62 تک پہنچا۔
عثمان کی جدائی کا رضوان نے کوئی اثر نہ لیا اور رنز بنانے کی مطلوبہ رفتار کو برقرار رکھا اپنی ٹیم کے اسکور کو 10ویں اوور میں 92 تک پہنچا دیا۔ انہوں نے کامران غلام کے ساتھ مزید 30 رنز کی شراکت قائم کی، جو 17 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کامران غلام کی قیمتی وکٹ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے فتح دروازہ کھول دیا۔
کامران غلام کی قیمتی وکٹ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے فتح دروازہ کھول دیا، ملتان سلطانز کی میچ میں واپسی کی کوئی صورت ثنر آور نہ ہو سکی۔ اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔رضوان 27 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے- ان کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کپتان کے پچ سے رخصت ہوتے ہی سلطانز کے بلے بازوں میں سے کوئی بھی نمایاں کردار ادا نہ کرسکا، سوائے افتخار احمد کے، جنہوں نے 26 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے ٹریک پر واپس لانے کی کوشش کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم نے دو وکٹیں لے کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
صاحبزادہ کی ففٹی۔منرو اور ہولڈر کی جارحانہ بیٹنگ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعہ ڈبل سنچری کے پار پہنچایا۔
اس سے قبل، صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری، کولن منرو اور جیسن ہولڈر کے تیز رنز کے ساتھ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑے مجموعے تک پہنچایا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا جو ان کے باؤلرز کے لیے مہنگا ثابت ہوا کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس فیصلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے پانچ اوورز میں 45 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کو پہلی کامیابی اینڈریز گوس (9) کی وکٹ سے ملی۔ تاہم صاحبزادہ فرحان نے لاٹھی چارج جاری رکھا۔
فرحان اور کولن منرو نے پاور پلے کے آخری اوور میں 15 رنز بنا کر یونائیٹڈ کو 62-1 تک پہنچا دیا۔
دونوں نے فرحان کے آؤٹ ہونے سے قبل دوسری وکٹ کے لیے 35 رنز جوڑے، فرحان نے37 گیندوں پر دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ پی ایس ایل 10 میں یہ ان کی مسلسل دوسری ففٹی تھی۔
سلطانز نے یونائیٹڈ کے کپتان کو جلدی آؤٹ کر لیا منرو اور اعظم خان کی بھی بیک ٹو بیک وکٹیں حاصل کیں۔
اس موقع پر ملتان سلطانز نے شاداب خان کی اہم وکٹ بھی حاصل کر لی جو 14 رنز کے سکور پر تھرڈ مین پوزیشن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔منرو نے اعظم خان کے ساتھ ایک اور 25 رنز کی شراکت کا اضافہ کیا، جس نے انہیں 14.2 اوورز میں 128 تک پہنچایا، اور ایک اچھے ٹوٹل کا پلیٹ فارم بچھا دیا۔تاہم، یہ وہ مرحلہ تھا جس میں ملتان نے واپسی کی، بیک ٹو بیک اوورز میں اعظم اور منرو کی وکٹیں حاصل کیں۔منرو نے 25 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
جیسن ہولڈر اور حیدر علی نے صرف 22 گیندوں میں 49 رنز جوڑ کر یونائیٹڈ کا مجموعی سکور 200 کے قریب پہنچا دیا۔
اس مرحلہ پر میچ پوزیشن سے ایسا لگتا تھا کہ سلطان یونائیٹڈ کو 200 سے کم رنز تک محدود کر دیں گے، جیسن ہولڈر اور حیدر علی نے تیز شراکت قائم کی، صرف 22 گیندوں میں 49 رنز جوڑ کر ان کا مجموعی سکور 200 کے قریب پہنچا دیا۔حیدر علی نے16 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ ہولڈر 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،۔ ان کی تیز اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن نے دو۔ اسامہ میر اور عبید شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ کیلئے ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حتمی سکواڈ۔
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن، اسامہ میر، عبید شاہ، محمد حسنین اسلام آباد یونائیٹڈ: اینڈریز گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، ریلی میریڈیتھ۔