
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
قاسم باغ سٹیڈیم پر کرکٹ سٹیٹس بحالی کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ایک میدان تمام کھیل پالیسی کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔ ملتان کی کرکٹ اور فٹ بال تنظیموں کے باہمی تعلقات کے درمیان “سرد جنگ ” میں ذاتی مخلصانہ تعلق واسطہ کو خراب نہ کرنے کے حوالے سے دونوں طرف کی مرکزی قیادت کے مابین ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے ۔اس باہمی رابطہ کی صدائے بازگشت سپورٹس رپورٹرز کی فعال تنظیم”سجام ” کے عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب میں بھی سنائی دی۔
صدر ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن محمد ارسلان خان کا کہنا تھا کہ قاسم باغ سٹیڈیم کھیلوں کا ایک ایسا بین الاقوامی اور بلند ترین میدان ہے کہ جہاں کرکٹ کا ٹیسٹ میچ 80-1979ء میں کھیلا گیا ۔80ء کی دہائی سے 1994ء تک قاسم باغ سٹیڈیم پر بھارت ۔ آسٹریلیا ۔ نیوزی لینڈ ۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ۔ اس کے علاوہ قاسم باغ سٹیڈیم پاکستان کی ٹاپ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ بھی اسی میدان پر ہوتی رہی ہے اور اپنے عہد کے تمام نامور بین الاقوامی کرکٹرز بھی قاسم باغ پر کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ ایسوسی ایشن کو فٹ بال یا کسی اور کھیل کا ایونٹ ہونے پر بھی کسی قسم کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ ہم تو “کھیلو اور کھیلنے دو ” کے فارمولہ کے تحت تمام کھیلوں کے مقابلے قاسم باغ سٹیڈیم پر منعقد کروانے کے حق میں ہیں ۔ قاسم باغ سٹیڈیم میں ہمارے کرکٹ کا سٹیٹس بحال ہونے کی مخالفت بھی ترک کی جائے کیونکہ ہماری بھی قاسم سٹیڈیم کا کرکٹ سٹیٹس بحال ہونے کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے ۔ ارسلان خان نے مبینہ طور پر اس مؤقف کا بھی اظہار کیا کہ ملتان کی کرکٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ بھی رابطہ میں اور ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ملٹی پل کھیلوں کے میدان بنانے کے حق میں ہے ۔
بیس بال میں پاکستان کا عالمی رینکنگ میں 27واں نمبر۔ ایشیا کے بیسٹ فائیو سرکل میں شامل ۔ سجام کی اولمپکس طرز پر سپورٹس فورم تجویز۔
بیس بال کے انٹرنیشنل امپائر محمد جمیل کامران نے کہا کہ پاکستان بھر میں تیزی سے مقبول ہوتا ہوا کھیل بیس بال ایشیاء کی بیسٹ سکس ممالک میں شامل اور ورلڈ رینکنگ میں پاکستان کی بیس بال کا 27 واں نمبر ہے لیکن ہمارے پاس ایک بھی بیس بال میدان نہیں ہے انہوں نے قاسم باغ کے ساتھ ساتھ سپورٹس کمپلیکس میں بھی بیس بال کا ڈائمنڈ میدان بنانے کا مطالبہ کر دیا اور کرکٹ ایسوسی ایشن سمیت کھیلوں کی دیگر تنظیموں سے اپنے مطالبہ کے حق میں سپورٹ بھی مانگی۔۔محمد جمیل کامران نے کہا کہ ملتان کا بیس بال ٹیلنٹ پچھلے 30 برسوں سے پاکستان کی ٹیم کا حصہ ہے۔ اور کھلاڑی پاکستان کی بیس بال ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔ سپورٹس رپورٹرز تنظیم “سجام” کے جنرل سیکرٹری طاہر لطیف نے کہا کہ ملتان کا سپورٹس میڈیا کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنے اور باہمی اختلافات تنازعات کو طے کرنے کیلئے اولمپکس کی طرز پر مشترکہ سپورٹس ایسوسی ایشن پلیٹ فارم تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی ۔انہوں نے کہا کہ قاسم باغ سٹیڈیم میں کرکٹ سٹیٹس کا بحال ہونا دراصل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے اور اس طرز پر 2 سو سے زائد کھیلوں کے نئے میدان تیار کیے جا رہے ہیں ۔