آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ.پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم۔ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیاء روانگی

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا کراچی میں 9 روزہ تربیتی کیمپ ختم ہو گیا ۔پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کل 10 جنوری کو کراچی سے براستہ دئبی ملائشیا روانہ ہو گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت کومل خان کریں گی۔16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025ءتک ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے سکواڈ میں شامل کرکٹرز کے نام کومل خان (کپتان) ( لاہور) ضوفشاں ایاز (نائب کپتان) (واہ کینٹ)، علیسہ مختیار (مظفر گڑھ) اریشہ انصاری (قصور) فاطمہ خان (لاہور) ہانیہ احمر (کراچی) ماہم انیس (اسلام آباد) ماہ نور زیب (مردان) میمونہ خالد (لاہور) مناہل (فیصل آباد) قرۃ العین (سیالکوٹ) راویل فرحان (لاہور) شہر بانو (لودھراں) طیبہ امداد (ایبٹ آباد) اور واصفہ حسین (کراچی) ہیں۔

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز کا شیڈول

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے پاکستان کے گروپ میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان کا 20 جنوری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔پاکستان کا آخری گروپ میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔پاکستان کے تینوں میچ ملائیشیا کے شہر جوہور کے جے سی اے اوول میں کھیلے جائیں گے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *