پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے لیے کوالیفائی کرلیاکوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا۔ پاکستان ویمنز نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں تھائی لینڈ ویمنز کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی تھی۔انہوں نے ناقابل شکست نصف سنچری بنانے کے بعد تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے ۔اس سے قبل اس نے آئرلینڈ کو38 رنز سے ، اسکاٹ لینڈ کو6 وکٹوں سے اور ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔اس طرح پاکستان نے 8 پوائنٹس کے ساتھ رواں برس بھارت میں شیڈولڈ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کا آخری میچ 19 اپریل کو بنگلہ دیش کے خلاف ہے۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات سدرہ امین اور کپتان فاطمہ ثنا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ۔بولرز کی بھی ایک بار پھر عمدہ کارکردگی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ڈے نائٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔پاکستانی بولرز نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی دکھائی جس کے نتیجے میں تھائی
لینڈ کی ٹیم 34 اعشاریہ 4 اوورز میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی اننگز کی خاص بات سدرہ امین اور کپتان فاطمہ ثنا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ تھی۔
کپتان فاطمہ ثنا نے 62 رنز ناٹ آؤٹ کی اہم اننگز کھیلی جس میں 6چوکے اور  ایک چھکا شامل تھا۔یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی تیسری نصف سنچری تھی۔ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 97 رنز کا اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا جب پاکستان کی 4 وکٹیں صرف 85 رنز پر گرچکی تھیں۔ شوال ذوالفقار 6 ۔ منیبہ علی 18عالیہ ریاض7 اور سدرہ نواز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

تھائی لینڈ کی بیٹنگ شروع سے ہی دباؤ کا شکار ہوئی پاکستانی بولرز کی شاندار پرفارمنس

تھائی لینڈ کی طرف سے تھیپاچا پوتھا وونگ نے37 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔تھائی لینڈ کی بیٹرز کسی بھی مرحلے پر پاکستانی بولرز کے دباؤ سے نہ نکل سکیں۔ ناناپ کونچا رونکائی 19 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔کپتان فاطمہ ثنا نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 39رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے بھی بالترتیب 19 اور 18 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی ۔فاطمہ ثناء میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

پاکستان کی وومنز کرکٹرز ورلڈ کپ 2025 ء کیلئے کوالیفائی کرنے پر خوشی سے نہال۔ کپتان نے کریڈٹ ٹیم منیجمنٹ کو دے دیا

تھائی لینڈ کے خلاف کوالیفائی راؤنڈ کے اہم میچ کی بہترین کھلاڑی و پاکستان وومنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ورلڈ کپ 2025ء کیلئے پاکستان کے کوالیفائی کرنے کا کریڈٹ ٹیم منیجمنٹ کی دانشمندانہ حکمت عملی کو دے دیا انٹرویو میں فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں ہر کھلاڑی کو ان کا انفرادی کردار سمجھا دیا گیا اس کے مطابق تربیت کروائی گئی اور پھر ایونٹ کے ہر میچ میں ایک یونٹ بن کے کھیلنے کی ترغیب دی جاتی رہی الحمد للہ ٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق ہر کھلاڑی نے اپنا کلیدی کردار بخوبی نبھایا ۔ ہماری ٹیم پر مشکل وقت ضرور آیا لیکن پچ۔ فیلڈنگ اور باؤلنگ پر موجود ہر کھلاڑی نے ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ملایا اور پاکستان کی وومنز ٹیم مسلسل چار میچز جیت کر آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ 2025ء کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔

  • Related Posts

    گلیڈی ایٹرز کے باؤلر کا کنگز کے باؤلنگ اٹیک کا منہ توڑ جواب ۔ کوئٹہ نے کراچی کنگز کو کیا سنسنی خیز شکست سے دوچار۔ ایونٹ میں دوسری بار فتح یاب۔

    :محمد ندیم قیصر…

    ملائیشیا نے پاکستان کو سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں مدعو نہیں کیا۔ وجہ سامنے آ گئی۔ سلطان اذلان شاہ کپ 22 سے 29 نومبر تک ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *