وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مطابق گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گیوزیراعلی مریم نواز شریف نے اس سال گندم کے کاشت کاروں کے لئے ابیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔گندم کو موسمی اثرات اورکسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لئے چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ ای ڈبلیو آر (الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ) سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک چٹ/رسید ملے گی

ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک چٹ/رسید ملے گی24 گھنٹے کے اندر چیک کی مانند یہ چٹ /رسیدبینک کو دے کر مجموعی لاگت کا 70فیصد تک قرض لیا جا سکے گا۔گندم خریداری کے لئے فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو100ارب روپے تک بنک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو گندم کی فوری اور لازمی خریداری  اور سٹوریج کی مجموعی کیپسٹی کے 25 فیصد تک لازمی گندم سٹور رکھنے کے لئے فوری طور پرکابینہ سے منظوری کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔

گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔پرائیویٹ سیکٹر کو گندم سٹوریج کے لئے ویئر ہاؤس کی بحالی اور تعمیر کے لئے بنک آف پنجاب فنانسنگ کرے گا۔ گندم کے کاشت کاروں کو سٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے لئے پانچ ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عزمکا اظہار کیا ہے کہ اگر کاشت کار نے گندم لگائی ہے تو گندم کےکاشت کار کو بھر پور معاوضہ ملے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کار ہمارے بھائی ہیں ، ہر دم ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔

پنجاب حکومت کی طرف سے کاشت کاروں کیلئے گندم پیکیج کے اعلان پر وزیر اعظم شہباز شریف کا خراج تحسین

پنجاب حکومت کی طرف سے کاشت کاروں کیلئے گندم پیکیج کے اعلان پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خراج تحسین پیش کیا ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی جانب سے گندم سپورٹ فنڈ کے تحت ساڑھے پانچ لاکھ کسانوں کے لیے پندرہ ارب روپے کے فنڈز کی منظوری کو خوش آئند قدم قرار دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ کسانوں کو براہِ راست ریلیف دے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ گندم اور گندم سے تیار اشیاء کی برآمد کے سلسلے میں وفاقی حکومت پنجاب کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے۔چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت سے گندم کو موسمی اثرات اور مارکیٹ کے دباؤ سے بچانا آسان ہوگا۔ وزیراعظم نے اس کسان دوست پالیسی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کی۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *