کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

فتح کے لیے 176 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ شکست و ریخت کا شکار ہو گئی اور صرف 3 گلیڈی ایٹرز بلے بیٹسمین دوہرے ہندسوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اوپننگ بلے باز فن ایلن پہلے ہی اوور میں میر حمزہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے گلیڈی ایٹرز پاور پلے کوٹہ کے اوورز میں صرف 37 کے سکور کے ساتھ اپنی آدھی ٹیم کھو چکی تھی۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل، جو 40 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پوری اننگز میں ایسا کوئی بیٹنگ پارٹنر نہ پا سکے کہ جس کے ساتھ مل کے وہ گلیڈی ایٹر کی اننگز کو مستحکم بنا سکتے ۔ محمد عامر کی طرف سے قدرے دیر سے لیکن انہوں نے جارحانہ بیٹنگ پاور دکھائی انہوں نے 16 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے تاہم فتح کے لیے یہ رنز ثمر آور ثابت نہ ہو سکے۔

حسن علی پی ایس ایل

حسن علی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ آؤٹ کرنیوالے آل ٹائم بیسٹ باؤلر بن گئے۔ محمد نبی کی بھی متاثر کن باؤلنگ۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن ایکس میں عمدہ فارم میں رہنے والے حسن نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں آل ٹائم بیسٹ باؤلر کا اعزاز اپنے نام کیا وہ وہاب ریاض (113 وکٹیں) کو پیچھے چھوڑ کر 116 وکٹوں کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

افغانی باؤلر محمد نبی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے پرفارمنس پیچ پر منفی اثرات مرتب کیے، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر کوسل مینڈس اور ریلی روسو کی وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز نے مضبوط آغاز اور مڈل آرڈر کی کوششوں کی بدولت پہلے بیٹنگ میں 175/7 کا مجموعی سکور پوسٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے مضبوط آغاز اور مڈل آرڈر کی کوششوں کی بدولت 175/7 کا مجموعی سکور پوسٹ کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 20 گیندوں پر 31 رنز(5 چوکے) سیفرٹ نے 15 گیندوں پر 27 رنز 6 چوکوں کی مدد سے بنائے۔

اس کے بعد ابرار احمد نے پاور پلے کے آخری اوور میں وارنر کو آؤٹ کر دیا، سعود نے سیفرٹ کی وکٹ اڑائی ۔ گلیڈی ایٹرز کے سپنرز نے رنز بنانے کی رفتار کو کنٹرول کرتے ہوئے اپنی میچ پر اپنی گرفت کو وکٹیں اڑا کر بھی مضبوط کیا۔علی ماجد نے 29 رنز دیئے اور عامر کے ساتھ دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ونس نے نمبر 4 پر بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بار پھر کنگز کے لیے اہم رنز بنائے، ضرورت پڑنے پر گیئرز بدلتے ہوئے 47 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔ نبی نے آخری اوور میں دو بلندو بالا چھکوں سمیت 12 گیندوں پر سودمند18رنز بنائے ، جس سے کنگز کو معقول مجموعہ تک پہنچنے میں آسانی رہی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس کے 8واں میچ کا مختصر احوال۔

میچ 8: نیشنل بینک سٹیڈیم، کراچی میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دی کراچی کنگز 175-7، 20 اوورز (جیمز ونس 70، ڈیوڈ وارنر 31، ٹم سیفرٹ 27؛ علی ماجد 2-29، محمد عامر 2-42)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 119-9، 20 اوورز (سعود شکیل 33 ناٹ آؤٹ، محمد عامر 30؛ حسن علی 3-27، محمد نبی 2-7، محمد عباس آفریدی 2-9)پلیئر آف دی میچ – جیمز ونس (کراچی کنگز)۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *