
:محمد ندیم قیصر (ملتان
:تفصیلات
حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں ” ایک شام خواجہ غریب نواز کے نام ” سے آستانہ عالیہ دربار سید مشتاق شاہ نتھو والا روڈ اڈا پنواں ضلع ننکانہ صاحب میں منائی گئی اور بعد نماز عشاء انجمن گدائے در فرید انصار کالونی ملتان کے زیراہتمام محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کی صدارت و سرپرستی پیر سید یاسین شاہ گیلانی نے کی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ دہ پیر محمد انیس شاہ گیلانی خصوصی خطاب کیا ۔صاحبزادہ پیر سلیمان شاہ گیلانی کے علاوہ پیر نواز شاہ مہروی ، میاں عارف انصاری اور لالہ محمد اجمل نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ انجمن در گدائے فرید کے توصیف الحسن دلبر اور مدثر محمود ، شاہد ایاز ، محمد فیصل ، حاجی محمد منشاء نے محفل کو شایان شان سجایا عالمی شہرت یافتہ قوال ذوالفقار علی ، مبارک علی وہمنوا نے عارفانہ اور صوفیانہ کلام فن قوالی کے مخصوص سر تال میل کے ساتھ پیش کیا تو محفل سماع میں شریک سینکڑوں معتقدین پر وجد کی کیفیت طاری رہی اور وہ سر دھنتے رہے۔ یہ محفل سماع انصاری چوک سے ملحقہ میرج کلب کے اوپن ایئر میں رات ڈھلنے تک جاری رہی۔
بننا ہے گر گوہر نایاب تو پہلے زاہد بن “. پیر سید یاسین شاہ گیلانی کی معتقدین کو تلقین”
محفل سماع کے دوران معتقدین کے لیے نصیحت وعظ کے دوران پیر سید یاسین شاہ گیلانی نے ذکر الہیٰ کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اجر دل سے کینہ کدورت کی صفائی اللّٰہ تعالیٰ کی قربت کی صورت ملتا ہے اور اگر زہدو تقویٰ کی راہ مل جائے ۔ دل راست بازی کی جانب مائل ہو جائے تو پھر مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صوفیانہ عارفانہ کلام اور سماع کی محافل بھی انسان کو انسان سے جوڑتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام انبیاء کرام کے روحانی وارث ہیں ۔ جنہوں خوش قسمت صحابہ کرام حضور اکرم محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے براہ راست فیض پایا ان کی فضیلت سب عالی مرتبت ہے ۔ آپ کے پردہ فرما جانے کے صدیوں بعد دین اسلام کی سربلندی اور دین کی تبلیغ و ترویج کیلئے اپنی زندگی کا ہر لمحہ وقف کرنیوالی اللہ تعالیٰ کی برگزیدہ ہستیوں نے بھی زہد وتقوی میں معراج پائی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں قیامت کے روز اپنے انہی مقبول برگزیدہ ہستیوں کے ساتھ شامل فرمائے۔