
محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی حاصل کر لی ۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے آخری اور پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کو بھی 7 وکٹوں سے شکست دے دی اس طرح پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ۔پاکستان نے 178 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ منیبہ علی ۔ عالیہ ریاض اور سدرہ امین زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔منیبہ علی کی ففٹی۔ وہ 93 بالز پر 69 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔عالیہ ریاض نے بھی نصف سنچری سکور کی اور انہوں نے 65 بالز پرناقابل شکست 52 رنز سکور کیے ۔نتالیہ پرویز نے 26 بالز پر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔سدرہ امین 52 بالز پر 37 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔اوپنر شوال ذوالفقار 2 رنز بنا سکیں۔
بنگلہ دیش وومنز کا پہلے بیٹنگ میں 50 اوورز کھیل کر 9وکٹوں پر 178 رنز ۔ریتو ۔ فہمیہ ففٹی مکمل نہ کر سکیں
بنگلہ دیش وومنز نے ریتو اور فہمیہ 40 پلس اننگز کی بدولت پہلے بیٹنگ میں 50 اوورز کھیل کر 9 وکٹوں پر 178 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔ بنگلہ دیشی بیٹر ریتو مونی 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں ۔فہیمہ خاتون نے 53 بالز پر 44 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔شرمین اختر 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں ۔پاکستان وومنز کی باؤلنگ میں سعدیہ اقبال نے 10 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کپتان فاطمہ ثنا نے 10 اوورز میں 45 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا۔ڈیانا بیگ نے 10 اوورز میں 45 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم نے 10 اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔نشرہ سندھو نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔