
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
سلطانز کے بیٹر یاسرخان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف ان کی عمدہ کارکردگی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔یاد رہے کہ یاسر خان نے منگل کی شب ایچ بی ایل پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔یاسر خان کا کہنا ہے کہ وہ سخت محنت کرکے یہاں تک آئے ہیں یہانتک کہ جب وہ ٹیم سے باہر بھی تھے تب بھی سخت محنت کررہے تھے اور موقع ملنے کا انتظار کررہے تھے کہ جب بھی موقع ملا وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔یاسر خان کا کہنا ہے کہ جب وہ بیٹنگ کررہے تھے تو کپتان رضوان نے بہت رہنمائی کی اور انہیں سمجھایا کہ اطمینان اور اعتماد سے بیٹنگ کرو۔ پہلے کچھ وقت لو پھر تمہارے سارے شاٹس لگیں گے۔یاسر خان نے کہا کہ ہر بیٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سنچری اسکور کرے ۔اگرچہ ان کے پاس کافی وقت تھا وہ آسانی سے سنچری کرسکتے تھے لیکن وہ اپنی ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے اور کوشش تھی کہ ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں لہذا سنچری مکمل نہ کرنے کا دکھ نہیں ہے۔خوشی ٹیم کے جیتنے کی ہے۔یاسر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کے خلاف اٹیکنگ بیٹنگ کا پہلے سے سوچ رکھا تھا اور یہ حکمت عملی کا نتیجہ تھی۔یاسر نے کہا کہ پہلے تین میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کا حوصلہ بلند اور ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا تھا۔ کپتان محمد رضوان ہمیشہ مثبت بات کرتے ہیں کہ ملتان سلطانز کی ٹیم چیمپئن ہے۔شکست پر یقیناً ہر انسان کو دکھ ہوتا ہے لیکن اس کو مثبت انداز میں لیتے ہیں اور لاہور قلندرز کے خلاف جیت درحقیقت ہمارے لیے ایک اسٹارٹ ہے ۔یاسر خان کا کہنا ہے کہ ملتان کا کراؤڈ ہمیشہ سپورٹ کرنے والا رہا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کے سامنے اچھا اسٹارٹ ملا ہے اور کوشش کرینگے کہ کارکردگی میں مستقل مزاجی رہے اور آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں۔
سلطانز نے بیٹنگ باؤلنگ فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہتر پرفارمنس دی ۔ سکندر رضا نے قلندرز کی شکست کی وجوہات بتادیں۔
ملتان سلطان کے خلاف قلندر کی جیت کیلئے جان توڑ محنت کرنیوالے آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی ٹیم کی شکست بارے وجوہات بتا دیں ۔ میچ کے اختتام پر میڈیا سنٹر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان نے اچھی کرکٹ کھیلی ۔ سلطانز نے بیٹنگ باولنگ فیلڈنگ تینوں میں ہم سے بہتر پرفارمنس دی اسی لیئے انہوں نے میچ جیت لیا۔قلندرز بھی متحد ہیں میچ جیتنے کے لیے ہر کھلاڑی نے اپنی سو فیصد پرفارمنس دکھائی۔تاہم۔کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ملتان سلطان نے کنڈیشن کو بہتر ڈیل کیا ۔ ہم کراچی سے آئے تھے موسم کا اتنا اٹر نہیں ہوا ٹریننگ ڈیز گرم تھے آج موسم بہتر تھا آج ان کا دن تھا اچھے برے دن کرکٹ میں ہوتے ہیں ۔پوری امید ہے پی ایس ایل کے اگلے میچ میں بھی قلندرز کچھ نیا کرکے دکھانے میں کامیاب رہیں گے ملتان سلطان کے ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی حکمت عملی بارے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آج بھی 229 بورڈ پر تھا پچ کنڈیشن میں تعاقب کیا جانا چاہیے تھا لیکن جب غلطی بار بار ہونے لگے تو پھر میچ ہاتھ سے نکل جاتا ہے ہم اب لاہور جا رہے ہیں امید ہے اگلے میچز تماشائیوں سے ہاؤس فل ہوں گے لاہور قلندر کی طرف سے ملتان کے کراوڈ کا بھی شکریہ کہ انہوں نے ہمیں بھی بھرپور سپورٹ کیا۔اور یہ حقیقت ہے کہ کراوڈ کی سپورٹ کے بغیر کھیلنے کا مزہ بھی نہیں آتا۔