پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس : بین الاقوامی کرکٹرز کی قیام گاہ سے سٹیڈیم تک کے ٹریولنگ روٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ۔ کنٹرول روم سے نگرانی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 ایکس کے مقابلے ملتان میں شروع ہوتے ہی قومی و بین الاقوامی کرکٹرز کی قیام گاہ سے سٹیڈیم تک کے ٹریولنگ روٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ٹیموں کی روانگی شیڈول کے مطابق مختلف سکیورٹی اداروں کے سینکڑوں اہلکار اطراف میں تعینات کردئیے جاتے ہیں روٹ کے ارد گرد کی آبادیوں کیلئے آمدورفت پر غیر اعلانیہ کرفیو کی کیفیت بنا دی جاتی ہے۔ موٹر سائکل ۔ سائیکل سمیت فور وہیکلز سینکڑوں سواروں کو فرنچائز ٹیموں کے روٹ سکیورٹی کی آڑ میں سڑکوں پر کھڑا کر کے خوار کیا جارہا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کی قیام گاہ ارینا ایونیو کمپلیکس کی سکیورٹی اداروں کی طرف سے کڑی نگرانی

پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کی قیام گاہ ارینا ایونیو کمپلیکس کی سکیورٹی اداروں کی طرف سے کڑی نگرانی کی جارہی ہےپولیس سیکورٹی کی چیکنگ، اور عملہ کی ڈیوٹی کا کاؤںٹر چیک کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام اپنی کارگزاری بارے اپڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی سے متعلق کیے گئے انتظامات سے متعلق آگاہی رپورٹ بھی طلب کی جا رہی ہے۔ ہوٹلز کے اندر و باہر سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جانے والی مانیٹرنگ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے مابین باہمی پیشہ وارانہ رابطہ کو مؤثر بنانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ قومی اور بین الاقوامی کرکٹرز کی ناگزیر سکیورٹی کے پیش نظر وہ روٹ ٹائم میں صبر و تحمل برداشت کا مظاہرہ کریں۔

  • Related Posts

    اپنی ٹیم سلطانز کے لیے کھیلا ، سنچری نہ ہونے کا دکھ نہیں ہے، یاسرخان۔سلطانز نے بیٹنگ باؤلنگ فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہتر پرفارمنس دی ۔ سکندر رضا

    :محمد ندیم قیصر…

    ہوم گراؤنڈ ملتان سٹیڈیم پر پہنچتے ہی سکون کا سانس لیا اور تین شکستوں کے بعد فتح کا کھاتہ کھول لیا۔ فرنچائز ملتان سلطان علی ترین

    محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *