شکستوں کی مارے سلطانز ہوم گراؤنڈ پر پہلی جیت کو فتح کے تسلسل میں تبدیل کرنے میں ناکام۔ یونائیٹڈ ایکس سیزن میں بدستور ناقابل شکست ۔ چوتھی فتح نام کی ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پی ایس ایل سیزن ایکس میں شکستوں کے مارے ہوئے سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی جیت کو فتح کے تسلسل میں تبدیل کرنے میں ناکام ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ پنڈی کے بعد سلطانز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر بھی زیر کر لیا۔ ملتان سلطان کی ٹیم اپنے فرنچائز مالک علی ترین کے اس دعویٰ کو بھی حقیقت میں نہ بدل سکی کہ قلندرز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح نہیں بلکہ اب یہ جیت کے تسلسل کی ابتداء ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ملتان سٹیڈیم پر کھیلے گئے پی ایس ایل میچ 13 میں دفاعی چیمپئن اور مجموعی طور پر تین بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایکس ایڈیشن میں ناقابل شکست یونائیٹڈ کی یہ مسلسل چوتھی فتح تھی۔

کولن منرو 45، صاحب زادہ فرحان 22، انڈریس گوس80 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو جیت کےلئے 169 کا ہدف دیا، جسے یونائیٹڈ کے بیٹسمینوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 بالز پہلے پورا کرلیا۔45 گیندوں پر جارحانہ ناقابل شکست 80 رنز بنانے والے اندریس گوس مین آف دی میچ قرار پائے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیز رفتار آغاز۔صاحبزادہ فرحان ۔انڈریس گوس ۔منرو محمد نواز نے جیت سے ہمکنار کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آغاز تیز رفتاری کیا، 29 کے مجموعی سکور پر صاحب زادہ فرحان 22 رنز بنا کر عبید شاہ کا شکار بنے، دوسری وکٹ کی شراکت داری میں مہان ٹیم کے بلے بازوں نے میزبان بالرز کی جم کر دھلائی کرتے ہوئے 81 رنز بنائے اور مجموعہ 110 پر لے گئے۔ملتان سلطانز کو دوسری کامیابی کولن منرو کی وکٹ کی صورت میں ملی، افتخار احمد نے نے انہیں بریس ویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا ، وہ اس وقت 45 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

تیسری وکٹ کے لئے انڈریس گوس اورمحمد نواز نے سکور کارڈ آگے بڑھایا، 55 رنز کا اضافہ کیا، اور ٹیم کو جیت کے پاس لے گئے، محمد نواز 21 کے انفرادی سکور پر جارڈن کا شکار بنے۔ انڈری گوس نے چھکا مار کر ٹیم کو جیت ہمکنار کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 17 گیندوں پہلے پورا کرلیا۔ اندریس گوس 80، سعد مسعود بنا کوئی رن بنائے بغیرناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن، میخائل بریسویل اور عبید شاہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

سلطانز کے بیٹرز کی رنز کی رفتار کو یونائیٹڈ کے باؤلرز نے کنٹرول میں رکھا۔عثمان خان کی ففٹی۔ محمد رضوان یاسر خان کا عمدہ اوپننگ سٹینڈ۔

اس قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ عثمان خان61، محمد رضوان 36، یاسر خان 29 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پچ کی مشکل کنڈیشن پر محتاط انداز اپنایا، اور ٹیم مجموعے کی ففٹی مکمل کی۔ گزشتہ میچ کے نصف سنچری بنانے والے یاسر خان 29 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے،محمد نواز کی گیند پر محمد شہزاد نے نے انکا کیچ تھاما۔

دوسری وکٹ 116 کے مجموعہ پر گری، جب محمد رضوان 36 سکور بناکر شاداب خان کی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بریس ویل 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔افتخار احمد اور عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، عثمان خان نے پی ایس ایل میں 5ویں نصف سنچری مکمل کرنے کےلئے 29 گیندوں کا سہارا لیا، جس میں 4 چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔ انہوں نے 61 رنز بنائے اور رائلی کی گیند پر رن بنانے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ افتخار احمد 8 کے سکور پر جیسن ہولڈر کی گیند ہر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان،رائلی، جیسن ہولڈر اور محمد نواز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

  • Related Posts

    سلطانز 5 میں سے 4 میچز ہار گئے۔شکست مایوس کن لیکن اگلے میچوں کے لیے ُپرعزم ہیں ، آل راؤنڈر مائیکل بریسویل

    :محمد ندیم قیصر…

    سلطانز و یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں میں سلیجنگ تلخی میں تبدیل۔ سیزن ایکس کے میچز کا پہلا مرحلہ مکمل ٹیمیں ملتان سے روانہ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *