
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
سلطانز یونائیٹڈ میچ کے دوران رضوان۔ افتخار۔ مارلین منرو میں سلیجنگ تلخی میں تبدیل۔ امپائر کو مداخلت کرنا پڑی پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس کے 13ویں میچ میں سلطانز و یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں میں سلیجنگ تلخی میں تبدیل ہو گئی میچ کے دوران رضوان۔ افتخار۔ اینڈریو گوس میں لفظی جنگ کو جھگڑے میں تبدیل ہوتا دیکھ کر فیلڈ امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔پی ایس ایل 10 کے تیرہویں میچ میں ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین اینڈریس گوس کے طنزیہ جملوں اور رویہ پر ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد اور کپتان محمد رضوان بھی غصے میں آگئے۔ معاملہ اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ ایک لمحے کو ایسا لگا جیسے کھلاڑی آپس میں الجھنے والے ہیں۔میچ کے دوران افتخار احمد بولنگ کر رہے تھے جب کہ اینڈریس گوس بیٹنگ پر موجود تھے۔ گوس بار بار افتخار کو طنزیہ انداز میں چوک مارنے کے اشارے اور جملے بول رہے تھے، جس پر افتخار احمد نے سخت ردعمل دیا اور امپائر کے پاس جا کر شکایت کی۔ انہوں نے بیٹسمین کے رویہ کو روکنے کی درخواست کی، لیکن امپائروں نے معاملے کو نظر انداز کر دیا اور گوس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔
صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب کپتان محمد رضوان بھی امپائروں کی جانب بڑھے اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو گئے۔ میدان میں کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی تاہم امپائروں نے بروقت مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔میچ کے دوران ملتان سلطانز کو نہ صرف شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس ناخوشگوار واقعہ نے ٹیم کے ڈسپلن کو بھی متزلزل کر دیا۔ کرکٹ شائقین اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا کھیل کے دوران کھلاڑیوں کو اس حد تک اشتعال دلانے کی اجازت دی جانی چاہیے؟ اور کیا آئی سی سی یا پی ایس ایل کے متعلقہ حکام ایسے معاملات پر کوئی کارروائی کریں گے؟یہ واقعہ کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں کے رویے، امپائرز کی ذمہ داری اور کھیل کی سپرٹ پر کئی سوالات چھوڑ گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس کے سلسلے میں ملتان سٹیڈیم پر دو میچز کا پہلا مرحلہ مکمل۔ سلطانز۔ یونائیٹڈ اور قلندرز اگلی منزل کو روانہ۔
پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس کے سلسلے میں ملتان سٹیڈیم پر دو میچز کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا سلطانز۔ یونائیٹڈ اور قلندرز اگلی منزل کو روانہ ہو گئیں۔پہلے مرحلہ کا دوسرا میچ ختم ہونے پر ملتان اور اسلام آباد کی فرنچائز ٹیمیں سخت سکیورٹی میں اپنی اگلی منزل کو روانہ ہوئیں ملتان سلطان نے اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان سٹیڈیم پر دس میچز کھیلے قلندرز کو ہرایا اور یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھائی۔ ملتان سٹیڈیم پر دوسری مرحلہ کے میچز کا آغاز یکم مئی سے ہو گا اور تین مزید میچز کی میزبانی ملتان سٹیڈیم کرے گا۔ ملتان کے ساتھ مقابلے کیلئے پشاور زلمی۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ملتان آئیں گی یہ میچز یکم مئی۔ 5 مئی اور 10 مئی کو کھیلے جائیں گے۔
دریں اثناء ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ملتان سے روانہ ہوئیں تو سٹیڈیم سے ایئرپورٹ تک سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے تھے رات گئے روانہ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات،ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات گئے ملتان سے روانہ ہو گئیں۔ روانگی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، ایئرپورٹ روڈ تک ٹریفک کو بند کر دیا گیا اور سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کی روانگی کے دوران ایئرپورٹ روڈ پر عام شہریوں کی آمد و رفت کو مکمل طور پر روک دیا گیا، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے قافلے کے ساتھ ساتھ پورے راستے پر کڑی نگرانی رکھی۔ ملتان پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر سیکیورٹی ادارے ٹیموں کی روانگی کے دوران مکمل الرٹ رہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، دونوں ٹیموں نے گزشتہ شب ملتان میں اہم میچ کھیلا تھا جسے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی کثیر تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی لاہور قلندر کی ٹیم منگل کی شب کو ملتان سٹیڈیم پر میچ کھیلنے کے بعد اپنے ہوم شہر لاہور کو روانہ ہو گئی تھی۔