بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے 19ویں سالانہ کانووکیشن 2025 کی تقریب ۔ڈگری کسی منزل کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا خطاب

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے 19ویں سالانہ کانووکیشن 2025 کی تقریب جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجہیہ قمر، وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال، ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان، ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کامران، ڈینز، چیئرمین، اساتذہ، والدین، اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔انہوں نے نوجوانوں کو نئے سفر پر گامزن ہونے کی تلقین کی گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں ڈگری حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ڈگری کسی منزل کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔“یہ وقت آرام کا نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا ہے۔ اب آپ نے خود کو بھی منوانا ہے اور اپنے ملک کا نام بھی روشن کرنا ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی اُن کی قربانیوں اور محنتوں کی مرہونِ منت ہے۔“جتنا فخر آج طلبہ کو ہونا چاہیے، اتنا ہی ان والدین اور اساتذہ کو بھی ہونا چاہیے جنہوں نے اپنا سب کچھ لگا کر آپ کو اس مقام تک پہنچایا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور یہی نوجوان قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں۔“یہ نوجوان کسی بھی قوم سے کم نہیں، بس انہیں سمت، اعتماد، اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن جدید اور مؤثر طریقے سے میڈلز کی تقسیم۔ سولر انرجی سسٹم کے ذریعے بجلی کے بل میں 17 فیصد کمی

زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ ون ونڈو سروس، جس سے طلبہ کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑتے۔ڈیجیٹلائزیشن جدید اور مؤثر طریقے سے میڈلز کی تقسیم۔ سولر انرجی سسٹم کے ذریعے بجلی کے بل میں 17 فیصد کمی لائی گئی ہے گورنر نے اس ماڈل کو پنجاب کی دیگر جامعات میں بھی نافذ کرنے پر زور دیا۔کھیلوں کی اہمیت اور احیاء کی ضرورت اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشونما کے لیے ناگزیر ہیں۔جب ہم یونیورسٹی میں تھے تو کھیلوں کے باقاعدہ ٹورنامنٹس ہوتے تھے، اب ان کو دوبارہ زندہ کرنا ہوگا۔انہوں نے وائس چانسلر کو ہدایت دی کہ جامعہ زکریا کی اپنی سپورٹس ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور دیگر جامعات کو بھی اس کی تلقین کی جائے۔گورنر پنجاب نے جامعہ زکریا کو 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ یہ ادارہ آئندہ برسوں میں قومی و بین الاقوامی سطح پر مزید ترقی کرے گا۔

کانووکیشن میں سیشن 2021 اور 2022 کے 341 گولڈ میڈلسٹ طلبہ و طالبات میں میڈلز تقسیم

کانووکیشن میں سیشن 2021 اور 2022 کے 341 گولڈ میڈلسٹ طلبہ و طالبات میں میڈلز تقسیم کیے گئے، مجموعی طور پر 11,654 طلبہ کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر مملکت وجہیہ قمر کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ گورنر پنجاب نے نوجوانوں کو پیغام دیا“ملک کی ترقی کے لیے ہمیں رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے، محنت کرنی ہے اور کبھی ہمت نہیں ہارنی—یہی اصل کامیابی ہے اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ اپنے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں انہوں نے بی زیڈ یو کو ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے سٹوڈنٹ فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا ہے جہاں طلبہ کے تمام مسائل کو ایک چھت کے نیچے حل کیا جا رہا ہے۔

  • Related Posts

    سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی۔تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی عدم تسلسل کا شکار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اخوت فاؤنڈیشن کا بلاسود قرضہ مشن 25 ہزار سے شروع کیا گیا ۔ 62 لاکھ افراد مستفید ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ۔زکریا یونیورسٹی میں سوشل انٹر پرینیئور شپ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا بھی خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *