ووٹوں کا گھوٹالا مگر تاریخ پہ تاریخ دی جارہی ہے ۔مہر بانو قریشی

محمد ندیم قیصر ( ملتان )

:تفصیلات

الیکشن 2024ء کے نتائج کے خلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں دائر 8 الیکشن پٹیشنز پر آج سماعت ہوئی.پی ٹی آئی خاتون رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی سمیت دیگر 7درخواست گزاروں کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔ مہر بانو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ردعمل کے اظہار کیلئے” تاریخ پہ تاریخ” کے مشہور فلمی ڈائیلاگ کس تاثر دیا۔

مہر بانو قریشی نے ملتان ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہینے بھی ہم ائے تھے تاریخ لگی تھی اس مہینے بھی تاریخ لگی اور خدشہ کے کہ یہ تاریخوں کا یونہی چلتا رہے گا۔شہر بانو کا کہنا تھا فارم 45 اور فارم 47 کے فرق والے جو اس وقت پارلیمان میں بیٹھے ہیں ان کے حوالے سے درخواست ہے کہ جلد از جلد ان درخواستوں کو نمٹایا جائے تاکہ حقدار کو انصاف مل سکے مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونلز جس قانون کے تحت چل رہے ہیں حالانکہ پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ جلد از جلد فیصلے ہوں گے 180 دن کے اندر اندر الیکشن پٹیشنز کا فیصلہ دیا جائے گا۔ مگر الیکشن فروری 2024 میں ووٹوں کا گھوٹالا کردیا گیا جن کے خلاف دائر عذر داریوں پر تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے۔

فروری 2024ء میں الیکشن ہوئے تھے اب جنوری 2025ء ہے ایک مہینے میں سال بھی گزر جائے گا لیکن ابھی تک پورے پاکستان میں صرف 27 فیصد ٹریبونل پٹیشن کے فیصلے ہوئے ہیں اور ابھی تک ٹریبونلز کے جو معاملے ہیں وہ اگے نہیں بڑھ پا رہے اور بڑھیں گے بھی کیسے !؟وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس خود متنازعہ مینڈیٹ ہے ان کی پارٹی کا مینڈیٹ جعلی ہے ان کی اپنی سیٹ بھی فارم 47 والی سیٹ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جانور کہنا اور جانوروں کا علاج جاننے کا دعویٰ کرنیوالوں کیلئے ان کی رائے یہ کہ ان کے پاس پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی موجود ہوگا کیونکہ شاید انہیں عنقریب اس کی ضرورت پڑ جائے اس بارے میں میرا یہی موقف ہے کہ ملک میں صرف ایک علاج کی ضرورت ہے اور سب ٹھیک ہو جائے گا اور وہ ہے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا۔ جس دن ہم پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کریں گے چاہے وہ مینڈیٹ کا انصاف ہو چاہے وہ عدالتوں سے مل جائے انہوں نے کہا کہ گناہ لوگوں کو قید میں رکھا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت میں پانچ سیاسی قیدی جو ہماری جماعت کے لیڈرہیں اور ورکرز جو پاکستان کے مختلف جیلوں میں پچھلے ڈیڑھ سال سے ہیں ان کی درخواست ضمانت پر شنوائی نہیں ہورہی۔ان کی ٹرائل جیل کے اندر بند کمروں میں ہو رہے ہیں اگر وہ ٹرائلز کھلی عدالتوں میں آجائیں اور اگر میرٹ پہ فیصلے ہو جائیں تو پاکستان تحریک انصاف کا ایک ایک کارکن اور ایک ایک لیڈر بشمول عمران خان کے وہ ایک دن میں باہر ہوں گے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے اپنائے گئے ، توشہ خانہ ٹو کیس میں کس طرح نیب نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جو نیب قوانین میں ترمیم کی گئی تھی وہ سابقہ واقعات پر اپلائی نہیں ہوتی امید ہے کہ اگلی نشست پر میرٹ پر بات ہوگی کوئی اور بہانے بازی نہیں ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کریں گے عوام کا جمہوری نظام اور ووٹ پر اعتماد بحال کریں گے۔وو کیونکہ جو استحکام ہم چاہتے ہیں تو وہ سیاسی استحکام کے بعد ہی آئے گا وہ انصاف کے بعد ہی ائے گا اور اسی سے اپ کا معاشی بحران بھی ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے الیکشن ٹریبونل میں سماعت کی تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کی دختر مہربانو قریشی کی الیکشن پٹیشن پر سماعت ہوئی لیکن مخالف امیدوار کے وکیل پیش نہ ہونے پر سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی گئیمہر بانو قریشی خود بھی ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئیں۔

الیکشن ٹریبونل میں محمد عاطف علی خان دریشک ، رائے منصب علی خان اور شہزاد حسین کی انتخابی عذرداری پر بھی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ظہور احمد بھٹہ،محمد اختر ، پیر اسلم بودلہ، سردار محمد یوسف دریشک کی الیکشن پٹیشنز پر سماعت بھی 31 جنوری تک ملتوی کی گئی۔

 

  • Related Posts

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ حکومت کا اظہار تشکر ۔ سرکاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    محمد ندیم قیصر…

    پاکستان بیلاروس سربراہان ملاقات میں باہمی مفاہمت کی مختلف یادداشت پر دستخط ۔ تجارت، اقتصادی تعاون کے عزم کا اظہار

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *