
محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
اکتالیس برس بعد کرکٹ میدان پر گیند لگنے سے ایک اور پرندہ جان سے گیا۔
آسٹریلیا کی بگ بیش کرکٹ میں زوردار شاٹ والی گیند لگنے سے پرندہ کے ہلاک ہونے کے ناخوشگوار واقعہ نے 41 برس پرانے میں پیش آنے والے ایسے ہی اس طرح کے افسوس ناک واقعہ کو تازہ کردیا کہ جب 1983ء میں میجر لیگ بیس بال کے ایک میچ میں نیویارک یانکیز کے 31 سالہ آؤٹ فیلڈر ڈیو ون فیلڈ نے پانچویں اننگز کے وسط میں وارم اپ گیند پھینکی جو اگلے کھلاڑی سے پہلے ایک اڑتے پرندہ کو جا لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا کھلاڑی فیلڈ کو گراؤنڈ سے سیدھا پولیس سٹیشن لے جایا گیا تھا اور جانوروں کے ساتھ ظلم کا الزام لگایا گیا۔
تازہ ترین ناخوشگوار واقعہ کی تفصیلات کے مطابق سڈنی سکسرز کے انگلش کرکٹر جیمز ونس نے بگ بیش میں ایم سی جی میلبورن میں ایسی زوردار شاٹ کھیلی کہ بال گراؤنڈ میں بیٹھے ہوئے سمندری پرندے بگلے کو جا لگی جو موقع پر ہی اپنی جان کی بازی ہار گیا، اس افسوس ناک واقعہ کے بعد ایک سیکورٹی گارڈ کو بگلے کو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ونس نے 44 گیندوں پر 53 رنز بنائے لیکن سکسرز کو کی شکست کو نہ بچا سکے۔