سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور نشتر ہسپتال کے معطل اور برخاست ملازمین کی بحالی کیلئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی پریس کانفرنس و احتجاجی ریلی

:زاہد عباس ملک (ملتان)

:تفصیلات

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور نشتر ہسپتال کے معطل اور نوکریوں سے برخاست ہونے والے ہیلتھ ملازمین کی بحالی کے مطالبے کیلئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی پریس کانفرنس و احتجاجی ریلی، نشتر سمیت ملتان کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان،اختیاری آپریشن لسٹ کا بھی بائیکاٹ جاری، انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ نہ رکا تو اڑتالیس گھنٹے میں نشتر ہسپتال میں ان ڈور سروسز معطل کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں بھی سروسز معطل کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج پر نشتر ہسپتال کے 4 ڈاکٹروں اور چھ پیرا میڈیکل اسٹاف ملازمین کو معطل کرنے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر سلمان لاشاری, ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی،رانا عامر، وسیم سلیم،اشرف ساقی،راؤ نعمان،نورین سمیت دیگر قائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے کالے قانون کو واپس لیکر مذاکرات کا راستہ بحال کرے،نجکاری کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے پنجاب بھر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مزمت کرتے ہیں، انتقامی کاروائیوں اور نجکاری کے قانون پاس کرکے ہزاروں ملازمین کا بے روزگار چھیننا ہیلتھ ملازمین اور عام عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز و سٹاف کی معطلی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

نجکاری اور معطلی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور آپریشن تھیٹرز سے پیشہ وارانہ سروسز واپس لینے کا اعلان

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اعلان کیا کہ ہم نجکاری و معطلی کے خلاف ضلع ملتان کے تمام ہسپتالوں سے آؤٹ ڈور و آپریشن تھیٹرز میں اپنی سروسز واپس لے رہے ہیں، نشتر ہسپتال میں شعبہِ آؤٹ ڈور اور آپریشن لِسٹیں آج بھی مکمل طور پر بند ہیں،ملتان کے دیگر طبی مراکز جیسا کہ برن یونٹ، نشتر ڈینٹسٹری ہسپتال، چلڈرن ہسپتال کمپلیکس، ساوتھ سٹی ہسپتال، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں بھی آج سے آؤٹ ڈور مکمل بند کر رہے ہیں ہفتہ کے روز جنوبی پنجاب کے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہنگامی اجلاس ملتان میں بلا لیا ہے جس میں ڈی جی خان،بہاولپور،راجنپور، جھنگ، خانیوال، مظفر گڑھ سمیت ساؤتھ پنجاب کے تمام ہسپتالوں سے اسٹیک ہولڈر ملتان میں اگلے لائحہِ عمل کا اعلان کریں گے گرینڈ ہیلتھ الائنس عہدیداران نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ نا روکا گیا اور معطلیاں اور ٹرانسفرز واپس نہ لیے گئے تو 48 گھنٹے کے بعد نشتر ہسپتال میں اِنڈور سروسز سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں بھی سروسز معطل کر دیں گے

  • Related Posts

    عالمی یوم صحت بارے ویمن یونیورسٹی ملتان میں کمسن لڑکیوں کی شادی اور قوانین پر عملدرآمد بارے سیمینار

    سدرہ فاروق (ملتان)…

    ہیپاٹائٹس سی فری پاکستان کے لئے 68 ارب روپے مختص ۔وفاقی و صوبائی حکومتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز مربوط لائحہ عمل اپنانے پر زور۔ گلگت بلتستان میں تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *