
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ رابطہ میں پہلگام واقعہ ۔سندھ طاس معاہدہ بارے گفتگو ۔خیر سگالی جذبات کا اظہار بھی کیا گیاٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جنوبی ایشیاء میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعہ سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کردیا اور واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا۔
سندھ طاس معاہدہ بارے بھارت کی آبی جارحیت پر تحفظات کا اظہار۔ پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش
وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس کے حوالے سے آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جسے انہوں نے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانی پاکستان کے 24 کروڑ پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایسے وقت میں جب وہ معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہو گا، ایسے کسی بھی واقعہ میں ملوث ہونے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔ قطر کے امیر نے جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر موجودہ بحران میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔