پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا 25 مئی سے آغاز۔ بنگلادیش نے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کپتان مقرر۔5 کرکٹرز کی قومی سکواڈ میں واپسی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اتوار کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ٹورز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس آئندہ دوروں میں بنگلا دیش کی قیادت کریں گے کیونکہ اس سال کے شروع میں نجم الحسین شانتو کے اس عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔آف سپنر مہدی حسن یو اے ای اور پاکستان کے دوروں پر لٹن داس کے نائب کے طور پر کام کریں گے۔داس نے گزشتہ سال دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کے ٹی ٹوئنٹی ٹورمیں بنگلہ دیش کی نمائندگی بھی کی تھی کیونکہ شانتو انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں تھا۔مجموعی طور پر، 30 سالہ نوجوان نے ایک ٹیسٹ، سات ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش کی قیادت کی ہے۔

پانچ بنگلہ دیشی کرکٹرز اپنی قومی ٹیم میں واپسی کا راستہ کھل گیا فیصل آباد 17 برسوں بعد بین الاقوامی سیریز کا میزبان۔

لٹن داس حال ہی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے کراچی کنگز کے سکواڈ کا حصہ تھے لیکن ٹریننگ کے دوران انگلی میں انجری کے باعث مارکی لیگ سے باہر ہو گئے تھے۔ دریں اثنا، شانتو ان پانچ کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو بنگلہ دیش کے ٹی20 سکواڈ میں واپس آئے، ان کے ساتھ توحید ہردوئے، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام ہیں۔میں سے ایک ہے جو بنگلہ دیش کے ٹی20 بنگلادیش پاکستان میں 25 مئی سے 3 جون تک پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ٹور کیلئے منتخب کیے گئے سکواڈ میں لٹن داس، تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جیکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن (نائب کپتان)، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور شریف اسلام شامل ہیں سکواڈ میں واپس آئے، ان کے ساتھ توحید ہردوئے، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان اور  شرف الاسلام ہیں۔

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا آغاز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد سے ہو گا اور اختتام قذافی سٹیڈیم لاہور پر ہو گا۔ فیصل آباد میں پاک بنگلہ دیش کے ابتدائی دو میچز کھیلے جائیں گے اور 17 برسوں بعد فیصل آباد کا اقبال ٹیسٹ سٹیڈیم کسی بھی ملک کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ سیریز کی میزبانی کا دوبارہ سے اعزاز حاصل کرے گا۔ پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے آخری تین میچز قذافی سٹیڈیم لاہور پر کھیلے جائیں گے۔

  • Related Posts

    شکستوں کا انبار اٹھائے ملتان سلطان اپنے ہوم ٹاؤن پہنچ گئی ۔ ناراض فینز کو منانے کیلئے آخری دو میچز میں ہر صورت جیت کو ہدف بنا لیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کی پوائنٹس ٹیبل پر راج کرنیوالی یونائیٹڈ کو زلمی کے ہاتھوں شکست۔ معاذ صداقت نے ڈیبیو میچ کو ففٹی اننگز سے یادگار بنایا۔ کپتان بابر کی بھی نصف سنچری ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *