
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
بھارتی فوج کی در اندازی کے خلاف پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے اور تباہ کیے جانے والے ڈرونز کا ملبہ ملک کے مختلف علاقوں سے اٹھایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی اور شہری علاقوں پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے افواج پاکستان مستعد ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر میں بھارت کے بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے 57 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا۔
پاکستان میں ڈرون حملوں کا ہدف لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو بھارت نے پاکستانی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ڈرون جارحیت کی کوشش کی لیکن مؤثر کارروائی کے ذریعے یہ حملے ناکام بنائے گئے اور مختلف مقامات سے اب ان کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔‘آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملوں کا ہدف لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی جانب بھیجے گئے۔ لاہور میں ڈرون کے ذریعے ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پاکستانی فوج کے چار جوان زخمی ہوئے ہیں اور فوجی تنصیبات کو معمولی نقصان بھی پہنچا۔
بھارتی جارحیت کے پیش نظر امریکہ سمیت دیگر ملکوں کے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت۔
دوسری جانب لاہور میں بھارتی جارحیت کے خطرہ کے پیش نظر امریکہ سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ان کے سفارتخانہ کی جانب سے محفوظ شہروں کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بھارت کی ڈرونز جارحیت کا ممکنہ ہدف ہونے کا خدشہ سامنے آنے پر غیر ملکی شہریوں نے محفوظ علاقوں کی جانب منتقلی کا ارادہ کیا ۔ امریکی قونصل خانے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قونصلیٹ کو یہ ابتدائی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ حکام ممکنہ طور پر لاہور کے مرکزی ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں کو خالی کروا لیں۔‘انہوں نے امریکی شہریوں کو تجویز دی ہے ’ایسے امریکی شہری جو ان علاقوں میں موجود ہیں اگر ممکن ہو سکے تو وہاں سے نکل کر کہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
پی ایس ایل کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرز کیلئے وطن واپسی کا آپشن ۔ ملتان ۔ پنڈی ۔ لاہور سے میچز کراچی منتقل۔
پی ایس ایل کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرز کیلئے وطن واپسی کا آپشن دے دیا گیا ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان ۔ پنڈی اور لاہور میں شیڈولڈ میچز کو کراچی منتقل کر دیا ہے ۔ چار لیگ پلے آف مرحلہ کے تین اور فائنل سمیت چار میچز اب کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کھیلنے والی فرنچائز ٹیموں کو آپشن دیا گیا ہے کہ وہ جب چاہیں پی ایس ایل کو خیر باد کہہ کر اپنے ملکوں کو واپس روانہ ہو سکتے ہیں ۔