
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سول ڈیفنس مشقوں کا آغاز کردیا گیا ۔ سکیورٹی ۔ ریسکیو ۔ بم سکواڈ ہیلتھ اداروں کا مشترکہ امدادی کارروائیوں کا فرضی مظاہرہ کیا ۔فرضی مشق میں طلباء اور شہریوں کو میڈیکل ٹریٹمنٹ اور بچاؤ کا عملی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ضلعی محکموں نے شہریوں اور طلباء کو محفوط مقامات پر منتقل کرنے کی کامیاب مشقیں بھی کی گئیں ملتان میں سول ڈیفنس فرضی مشقوں کیلئے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان کے سبزہ زار کا انتخاب کیا گیا جہاں سول ڈیفنس کی طرف سے خطرے کا سائرن بجتے ہی ریسکیو 1222 پولیس ایلیٹ فورس محکمہ ہیلتھ کے مستعد سٹاف کی طرف سے کوئیک رسپانس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور ٹاسک کو پیشہ وارانہ انداز میں انجام دینے کا ہنگامی طور پر آغاز کردیا گیا۔ ان فرضی مشقوں میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے طلبا نے بھی حصہ لیا ۔
نوجوان ہمارا اثاثہ۔ ہنگامی حالات میں گھبرانا نہیں۔ صورتحال کو سنبھالنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا فرضی مشقوں میں شریک طلبا کے ساتھ مکالمہ۔
نوجوان ہمارا اثاثہ۔ ہنگامی حالات میں گھبرانا نہیں۔ صورتحال کو سنبھالنا ہے۔ یہ مکالمہ ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخآری نے فرضی مشقوں میں شریک طلبا کے ساتھ کیا انہوں نے طلبا کو سفیر قرار دیتے ہوئے تلقین کی کہ ان مشقوں کے حوالے سے اپنے دوست احباب اور محلے داروں کو بھی آگاہ کریں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے اس سلسلے میں ریسکیو ،سول ڈیفنس اور پولیس سمیت ضلعی محکموں کی جنگی صورتحال بارے فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو ایمرجنسی صورتحال میں حفاظتی اقدامات بارے تربیتی سیشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے مشقوں کے اختتام پر فورسز کے جوانوں نے پاکستان ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکار کر تاریخی غلطی کی اور خمیازہ بھگتا یہ بزدل دشمن رات کے اندھیرے میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بناتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارتی جنگی جہازوں کو دھول چٹا کر ہماری افواج نے دوبارہ تاریخ رقم کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں فوری ریسپانس کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے فرضی مشقوں میں شریک اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ہنگامی حالات جیسے بھی ہوں حواس پر قابو رکھتے ہوئے فول پروف پلاننگ کے ساتھ ہر ادارہ اور ہر فرد اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔