
:محمد ندیم قیصر
:تفصیلات
افواج پاکستان نے اللّہ کی مدد سے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ عوام خوشی سے نہال۔ ریلیاں نکالی گئیں ۔وزراء نے پاک ارمی۔ فضائیہ اور بحریہ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے “پاکستان زندہ باد ریلی” میں شرکت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور عوامی حمایت کا زبردست اظہار کیا۔ یومِ تشکر کے موقع پر منعقدہ اس تاریخی ریلی میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت اور عوام کی کثیر تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ دلی وابستگی کا واضح پیغام دیا۔ بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا “الحمدللہ! پاک فوج اور عوام کے اتحاد نے دشمن کے ہر شرانگیز عزیمت کو خاک میں ملا دیا۔ پوری دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان ایک آزاد، خودمختار اور ناقابلِ تسخیر ملک ہے جو اپنی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیتا۔ عسکری قیادت، عوام، میڈیا اور اداروں نے اپنے اپنے محاذوں پر تاریخ رقم کی۔ عسکری، سفارتی اور اخلاقی محاذوں پر یہ فتح ہماری مشترکہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان کی عوام اور افواج ایکسیسہ پلائی دیوار ہیں جو ہر طوفان کو روک دے گی۔ ہماری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور مستقبل میں بھی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
جنگ بندی کے بعد ممکنہ مذاکرات پاکستان سندھ طاس معاہدہ ، مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے تین اہم خدشات کو ترجیح دے گا: وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے سخت ردعمل سے بھارت میں مایوسی ہے اور ان کا متکبرانہ انداز عاجز ی میں بدل چکا ہے جو دھول چاٹنے کے سوا کچھ نہیں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے سخت ردعمل کی روشنی میں بھارت کے پالیسی ساز اپنی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ممکنہ مذاکرات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدہ ، مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے تین اہم خدشات کو ترجیح دے گا جنہیں حل کرنے اور خطے میں امن کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے،یہ مسائل پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات رہے ہیں اور انہیں حل کرنے کے لیے اہم سفارتی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان معاملات پر پاکستان کا موقف واضح ہے اور کسی بھی بامعنی بات چیت میں ان بنیادی خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہوگی۔ایک اور سوال پر خواجہ آصف نے ریمارکس دیے کہ بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔ انہوں نے پاکستان کی تحمل کو کمزوری کے طور پر غلط سمجھا لیکن ہماری مسلح افواج نے فیصلہ کن جواب دیا۔خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج کی صلاحیتیں عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور قابل تعریف ہیں۔
انجینئر امیر مقام کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے حالیہ کامیاب آپریشن پر قوم کو مبارکباد۔
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے حالیہ کامیاب آپریشن پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی اعلان پر یوم تشکر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے پی کی قیادت کے ہمراہ مشترکہ میڈیا کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کیلئے تاریخی کامیابی کا جشن منانے کا دن ہے اور اس موقع پر مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ کے پی کے کے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے متاثر ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جس نے اس خوشی کو مزید دوبالا کردیا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ رچایا اور پھر یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا غیرقانونی اقدام رچا کر پاکستان کی امن کی خواہش کو رد کرتے ہوئے ڈرون اور میزائلوں سے پاکستان کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا اور پاکستان کی امن کی خواہش اور پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو کمزوری سمجھتے ہوئے جنگ کا آغاز کردیا جس کا پاکستان کی بہادر افواج اور شاہینوں نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور ایسا سبق سکھایا جو وہ ساری زندگی نہیں بھلا سکے گا۔ جس کے بعد پوری دنیا نے جان لیا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے ذریعے کس طرح خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے تمام عزائم اور خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو عسکری ہی نہیں سفارتی محاذ پر بھی شکست ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے مقبوضہ کشمبر کے عوام کو اپنی بدترین جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے انسانی حقویق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام جو نہتے بھارتی جارحیت، قتل و غارت گری اورعصمت دری کے واقعات کا سامنا کرتے آرہے ہیں اور بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب امریکی صدر نے بھی کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی اصل بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل استصواب رائے کے ذریعے ناگزیر ہے جس سے بھارت 75 برس سے انکاری تھا۔ امید ہے کہ اب بھارت مزید کشمیریوں پر ظلم روا نہیں رکھ سکے گا۔
بزدل دشمن کے خلاف پاکستان کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھارتی جارحیت کے خلاف قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن کے خلاف پاکستان کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے، پاک فضائیہ نے جذبہ ایمانی کے ساتھ رافیل طیاروں کا بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان نے ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا۔ یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان کیلئے ایک تاریخی دن ہے، اللہ تعالی کی ذات نے جو کامیابی اور عزت ہمیں دی ہے اس پر ہم شکربجا لاتے ہیں۔ یہ کامیابی اللہ کی نفرت کے بغیر ممکن نہیں تھی آج پوری قوم اظہار تشکر مناتے ہوئے اللہ کے حضور سربسجود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف افواج پاکستان کی کامیابی صرف پاکستان کی کامیابی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے۔ پورے عالم اسلام کا سر دنیا میں فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے سرفروش نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت بلند کرکے نکلتے ہیں تو جذبہ شہادت کاعزم لے کر نکلتے ہیں کیونکہ انڈیا کے پاس ہتھیار ہوسکتے ہیں لیکن جذبہ ایمانی جو ہمیں عطا ہوا ہے وہ بھارت کے پاس نہیں اور نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت? بلند کرتے ہوئے جو ہمارے سرفروش جوانوں کے خون میں حرارت پیدا ہوتی ہے اس کے نزدیک خوف نام کی چیز نہیں ہوتی اوردشمن پر خوف طاری ہوتا ہے۔ اور رافیل جیسی ٹیکنالوجی بھی اس جذبہ اور پیشہ وارانہ مہارت کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ہمارا پڑوسی اور ازلی کمزور دشمن رات کی تاریکی میں حملہ کرتا ہے اور ہماری افواج کے ساتھ تین مقابلے کئے اور ہماری شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرون اڑائے گئے جو جاسوسی کے مشن پر بھیجا لیکن ہماری افواج نے غیرروایتی طریقہ سے اینٹی ایئرکرافٹ گنوں سے انہیں گرایا اور یہ حربہ بھی ان کا ناکام ہوگیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جہاں ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کو سلام پیش کرتے ہیں، جہاں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت موجود تھی اس کے باوجود پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا۔ ہم اس خطے کو ایٹمی جنگ کی نظر ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے لیکن بھارت خود کو بدمست ہاتھی بمجھتا تھا اور اس نے نور خان ایئربیس پر ناکام حملہ کیا جس کے بعد بھرپور جوابی کارروائی ہوئی تو بھارت نے جان لیا کہ بھارت کاکوئی بھی اڈا اور فضائی ٹھکانہ پاکستان کے میزائلوں سے بچ نہیں سکتا، آزاد کشمیر سے جب گولے داغے گئے تو بھارت کو اپنی چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرانے پڑے۔ دوران جنگ جب کوئی فوج سفید جھنڈا لہراتی ہے تو اس کا مقصد ہوتا ہے کہ میں اب مزید لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں آپ اپنی توپوں سے مزید گولے مت داغیں یہ اعتراف دو روز سے کر رہا تھا لیکن نریندر مودی کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ بارہا کہنے کے باوجود بھرت نے اس جذبہ کوآزمایا اور بھارت شکست سے دوچار ہوا۔ افواج پاکستان نے کئی گنا بڑی معاشی طاقت کے دانت کھٹے ہوئے تو بھارت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منت کرنا پڑی کہ ثالث کریں۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ایٹمی ممالک ہیں فوج کشی نہیں ہونی چاہئے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان آج اپنی اس کامیابی کا جشن منا رہا ہے اور اظہار تشکر کر رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد کے نائب صدر انجم عقیل خان، سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی مسلم لیگ ن اسلام آباد سٹی، فیڈرل کیپیٹل کی تمام تنظیموں کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔ مسلم لیگ ن ہاﺅس کارکنوں سے کھچا کھچ بھر گیا اورشرکا نے افواج پاکستان، سیاسی و عسکری قیادت کے حق میں نعرے بازی کی اورآپریشن ”بنیان المرصوص” کی کامیابی پر افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
افواجِ پاکستان نے بیمثال پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،سردار اویس خان لغاری
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نےقوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،افواجِ پاکستان نے بے مثال دلیری اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں قوم سیسہ پلائی دیوار بنی رہی، دشمن نے حملہ کیا ہم نے تاریخ رقم کی۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بے مثال دلیری اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور قوم کو ان پرفخر ہے،دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی بھی فتح ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو بتا دیاہم امن کے خواہاں ہیں مگر اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان نے بتا دیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم اگر مسلط کی گئی تو جواب ایسا ہو گا کہ دشمن کو یاد رہے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا کہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کا حوصلہ رکھتے ہیں،دشمن کو بتا دیا ہم اپنی خودمختاری، وقار اور سرزمین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، الحمدللہ پاکستان سرخرو ہوایہ اللہ کا کرم، عوام کے اتحاد اور قیادت کی بصیرت سے ممکن ہوا۔
پاکستان خودمختار ملک ہے، قومی سالمیت پر حملے برداشت نہیں کریں گے، وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی
وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے جو اپنی آزادی، وقار یا علاقائی سالمیت کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں بلال اظہر کیانی نے قوم اور اس کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک نے ایک بار پھر بیرونی خطرات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اتحاد، لچک اور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔حالیہ بھارتی جارحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے نازک وقت میں فیصلہ کن قیادت میسر آئی۔انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور ملک کی سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جن کی رہنمائی نے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی بھی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ قوم ان کی قیادت اور خدمات کو فخر سے سلام پیش کرتی ہے۔بلال اظہر کیانی نے پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے عزم اور بہادری نے دشمن کی جارحیت کو مو ¿ثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے شاندار پیشہ ورانہ مہارت، ہمت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی جنگ میں بھی واضح برتری کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ “الحمدللہ، پاکستان فتح یاب ہو کر ابھرا ہے – یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل اور ہمارے عوام کے اتحاد سے ممکن ہوئی، جو ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ملکی قیادت، شہریوں اور میڈیا نے قومی مفادات کے دفاع میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نفسیاتی جنگ میں بھی روز اول سے فاتح رہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے سچائی کے ساتھ کھڑا ہے۔