آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور جمعہ مبارک کو سجدہ شکر ادائیگی کا اعلان ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وفاقی حکومت نے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی 10 مئی کومعرکہ حق قرار دیتے ہوئے ہر سال شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کر دیا اس حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا. ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں. وزیرِ اعظم نے 16 مئی 2025، جمعہ کے روز پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کی بھی تلقین کی اور کہا کہ جمعہ مبارک کے دن یوم تشکر کے سلسلے میں شکرانہ کے خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔

وفاقی حکومت کا بھارتی حملوں سے متاثرہ لوگوں اور املاک کیلئے بھی بڑا فیصلہ۔

وفاقی حکومت نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے شہداء پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دیئےجائیں گے۔پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب 1 کروڑ روپے سے 1.8 کروڑ روپے رقم دی جائے گی پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1.9 کروڑ روپے سے 4.2 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔پاک افواج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاونسز جاری رہیں گیپاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی ۔پاک افواج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لئے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی۔

افواج پاکستان نے وطن عزیز کی حفاظت کا ملی وعدہ پورا کیا:وزیرِ اعظم کی معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور سرکاری اعزازات کا اعلان۔

بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم یہ فرض پورا کریں گے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔ پاکستان کی عزت وعظمت کے تحفظ اور دفاع میں جس نے جس محاذ پر جو خدمات سر انجام دی ہیں، ان کا اعتراف قومی سطح پر کیاجائے گا اور انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا  اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین کرتے ہیں ۔وزیرِ اعظم نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر ان کی بیمثال پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور مزید کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی. افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے.اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی. وزیرِ اعظم نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے اور انکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے. انہوں نے کہا کہ شہداء پیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طور سے انجام دے گی۔انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا. بنیان المرصوص نے بھارت کو واضح کردیا کہ اسے خطے میں موجود دوسرے ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا.معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا. وزیرِ اعظم نے معرکہ حق میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی اور کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں، مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں. آپریشن بنیان المرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔پاک افواج کے زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے فی کس دئے جائیں گے۔

  • Related Posts

    ویمن یونیورسٹی ملتان میں آپریشن ”بنیان المرصوص “کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا۔ سوئی نادرن گیس ملتان میں مٹھائی تقسیم

    :محمد ندیم قیصر…

    مشن بنیان المرصوص کی بدولت افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت کا دنیا بھر میں اعتراف اور مثبت سماجی اثرات۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *