ٹرمپ نے ناقدین کے شور شرابہ میں طری طیارے کا تحفہ قبول کر لیا ۔ سونے چاندی سے بنے ہوئے بیش قیمت طیارے کا تحفہ امریکی سلامتی کیلئے خطرہ! بحث طول پکڑ گئی

:محمد ندیم قیصر

:تفصیلات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صحرائی عرب ممالک کے سرکاری دورہ میں اگرچہ ٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر حتمی بات چیت ہوئی ہے لیکن ان سب پر قطر کی طرف ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے دنیا جہاں کی جدید ترین سہولیات سے مزین طیارے کا تحفہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ۔ سونے چاندی جیسی قیمتی دھات بھی اس پر تعیش طیارے کی تیاری میں استعمال کی گئی ہے۔ طیارے میں میسر سہولیات کے حوالے سے اس طیارہ کو “اڑتا محل” قرار دیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے اس قیمتی تحفہ کو قبول کیا تو اپوزیشن کی طرف سے تنقیدی ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم امریکی کانگریس نے ٹرمپ کیلئے قطری حکومت کے اس بیش قیمت طیارے کو سرکاری حیثیت کا درجہ دیتے ہوئے ایئر فورس ون کا لیول بھی عطا کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش معلومات کے مطابق قطر کی حکومت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 40 کروڑ ڈالر مالیت کا پرتعیش بوئنگ 747 طیارہ تحفے میں دے دیا ہے، جسے “اڑتا ہوا محل” قرار دیا جا رہا ہے۔قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دیا گیا بوئنگ 747-8 طیارہ اپنی بے مثال شان و شوکت، جدید ترین سہولیات، اور سونے سے مزین تزئین و آرائش کے باعث عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس لگژری طیارے کو “فضا میں محل” کا لقب دیا جا رہا ہے، اور اس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ طیارے کے اندرونی حصے میں 24 قیراط سونے کا دلکش استعمال کیا گیا ہے۔ سونے سے مزین نل، دروازوں کے ہینڈل، سیٹ بیلٹس کے بقل، لیمپ شیلڈز، کچن اور باتھ روم لوازمات اور دیگر دھاتی اجزاء نہایت نفاست سے آراستہ کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، اس میں مہمانوں کے لیے علیحدہ بیڈرومز، کانفرنس روم، اور عالیشان لاؤنجز شامل ہیں، جنہیں اعلیٰ درجے کے قیمتی لکڑیوں، شاہی قالینوں، اور بین الاقوامی فنکاروں کے فن پاروں سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ تزئین و آرائش فرانس کے مشہور طیارہ ڈیزائنر البرٹو پنٹو کی نگرانی میں کی گئی۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ طیارے کے بیرونی ڈھانچہ پر سونے چاندی کی دھات کا استعمال کیوں نہ کیا جا سکا ؟ تکنیکی جواب مل گیا۔

یہ طیارہ بیرونی طور پر سونے سے بنا ہوا نہیں ہے۔ اس کی بڑی وجہ تکنیکی اور عملی تقاضے ہیں۔سونا ایک نرم دھات ہے جو کہ بیرونی فضائی دباؤ، رفتار، درجہ حرارت، اور ماحولیاتی عناصر (جیسے بارش، دھوپ، برف) کے خلاف مزاحمت نہیں رکھتا۔ اس کے علاوہ، طیارے کے وزن میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا اگر بیرونی ڈھانچہ سونے کا ہوتا، جو ایندھن کے استعمال، پرواز کی کارکردگی اور پرواز کی حفاظت پر منفی اثر ڈال سکتا تھا۔ اس لیے سونے کا استعمال صرف اندرونی تزئین و آرائش تک محدود رکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر طیارے کی وائرل تصویر جو نیچے دی گئی تصاویر میں پہلے نمبر پر دکھائی گئی ہے قطری حکومت کی طرف سے ٹرمپ کے لیے سونے چاندی سے بنے ہوئے طیارے کے اندرونی س بیرونی ڈھانچہ کی اصل تصاویر کے علاوہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوری دلچسپی کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہ کا لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول۔ ناقدین کے شور شرابہ میں ٹرمپ رضامند۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع کو 747 طیارہ کسی معاوضے کے بغیر بطور تحفہ مل رہا ہے، یہ طیارہ عارضی طور پر 40 سال پرانے ائیرفورس ون طیارے سے تبدیل ہوگا۔ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ بوئنگ کی جانب سے نئے ائیرفورس ون کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے قطر کا تحفہ قبول کیا، صدارت کے اختتام پر طیارے کو ذاتی استعمال میں لانے کا ارادہ نہیں ہے۔اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ یہ ایک بہت ہی عوامی اور شفاف لین دین ہے، ساتھ ہی ڈیموکریٹس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدعنوان ڈیموکریٹس اصرار کر رہے ہیں کہ ہم طیارے کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ یہ طیارہ امریکی حکومت کو ملنے والے مہنگے ترین تحائف میں سے ہوگا، ٹرمپ یہ طیارہ صدارت چھوڑنے کے بعد اپنی صدارتی لائبریری کے حوالے کرسکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق غیر ملکی حکومت سے ملنے والا کوئی بھی تحفہ ہمیشہ قوانین پر عمل کرتے ہوئے قبول کیا جاتا ہے

  • Related Posts

    آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور جمعہ مبارک کو سجدہ شکر ادائیگی کا اعلان ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    ویمن یونیورسٹی ملتان میں آپریشن ”بنیان المرصوص “کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا۔ سوئی نادرن گیس ملتان میں مٹھائی تقسیم

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *