مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں کتاب کو میں نے عشق رسول میں ڈوب کر لکھا:صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف سرور منیر راؤ

:محمد ندیم قیصر( ملتان )

:تفصیلات

نامور شاعر ادیب دانشور کالم نگار خالد مسعود خان نے کہا ہے کہ سرور منیر راؤ کی صحافتی علمی تخلیقی خدمات قابل تحسین ہیں مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں تصنیف کرکے وہ مورخین اور سیرت نگاروں کی سنہری فہرست میں شامل ہوچکے ہیں جوکہ بذات خود ایک سب سے بڑا امتیاز ہے۔ اپنی صحافتی خدمات پر تمغہ امتیاز کے بھی وہ یقیناً حقدار تھے یہ اعزاز بھی انہیں حاصل ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجپوت ویلفئیر سوسائٹی ، بزم احباب اور تنظیم نوھرہ پاکستان کے زیر اہتمام سابق ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی کالم نگار مصنف سرور منیر راؤ کو صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز ملنے اور انکی نئی تصنیف مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں کی ملتان ٹی ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرور منیر راؤ کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں کتاب کو میں نے عشق رسول میں ڈوب کر لکھا ہے اور لوگوں کو مدینہ رسول کے حوالے سے مصدقہ معلومات فراہم کی ہیں ۔ ایک طویل عرصہ اس کتاب پر صرف اسی وجہ سے لگا کہ لوگوں تک متفقہ مصدقہ معلومات پہچا سکوں اور اس میں کامیابی ہوئی ۔ میری حکومتی سطح پر پذیرائی شاید اسی طرز امور کی بدولت ہوئی ۔ نواب لیاقت علی سابق ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سرور منیر راؤ نے ایک ایسے شاندار موضوع پر کتاب تصنیف کی کہ جس میں تقدس اور عظمت ہے ہم سرور منیر راؤ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ رانا ندیم احمد  نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرور منیر راؤ جیسی شخصیات ہمارا فخر اور مان ہیں ایسی سعادت اور ایسے اعزاز اور نمایاں کام کی بدولت ہم سب کو ان پر فخر ہے۔

مدینہ منورہ تاریخ کے آئینہ میں  سرور منیر راؤ کی 16 برس کی عرق ریزی کا نتیجہ۔

ڈائریکٹر تعلقات عامہ افسانہ نگار کالم نویس کہانی کار محمد سجاد جہانیہ نے کہا کہ مدینہ منورہ تاریخ کے آئینہ میں یہ سرور منیر راؤ کی 16 برس کی عرق ریزی کا نتیجہ ہے یہ کتاب تحقیق عقیدت محبت کے سمندر میں ڈوب کر لکھی گئی ہے ۔ رانا تصویر احمد چیٸرمین نوھرہ پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدینہ منورہ جانے والے ہر شخص کو سرورمنیر راؤ کی کتاب ضرور پڑھنی چاہئے ۔ ان کا یہ تخلیقی کام تو ہے ہی مگر یہ تحقیقی کام ہے یہاں تک مسافتوں فاصلوں کی پیمائش اور جغرافیہ تک کو لکھ دیا گیا ہے جو منفرد کام ہے کتاب کی اشاعت اور تمغہ امتیاز پر سرور منیر راؤ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ پروفیسر رانا اکرم نے کہا کہ سرور منیر راؤ کی یہ کتاب عاشقان رسول کےلئے باعث مسرت وتحریک ہے۔ راؤ امید نے کہا کہ سیرت اور شخصیات کے ساتھ مقامات بارے یہ کتاب معلومات کا خزانہ ہے۔ رانا عبدالوہاب نے کہا کہ سرور منیر راؤ نے اپنی خدمات اور اپنے نمایاں کام سے ہماری برادری کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ راٶ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ کا جغرافیائی تذکرہ ایک نمایاں کام ہے۔سرور منیر راؤ نے اپنی محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور ایک مثال قائم کی ہے انکی تمام خدمات کا اعتراف اپنی جگہ مگر “مدینہ منورہ تاریخ کے آئینہ میں“ لکھ کر ان کا قد کاٹھ مزید بڑھ گیا ہے ہر عاشق رسول کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔نظامت کے راؤ عمر حیات نے انجام دیئے ۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • Related Posts

    ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز بہا ؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کھیلوں کے ڈویلپمنٹ کردار بارے سیمینار کا اہتمام۔

      : محمد…

    محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *