پاکستان کے ہاتھوں رسوائی ۔ فتنہ پرداز بھارتیوں نے مسلم فنکاروں ۔ ارشد ندیم ٹرمپ اور ترکی کے خلاف محاذ کھول لیا۔ نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنیوالے انڈین صحافی کے خلاف مقدمہ درج۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کے بعد فتنہ پرداز بھارتیوں نے اپنے ہی ملک مسلم فنکاروں ۔ ریکارڈ ساز اولمپکس چیمپئن ارشد ندیم ۔امریکی صدر ٹرمپ اور ترکی کے خلاف محاذ کھول لیا۔ نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنیوالے انڈین صحافی کے خلاف مقدمہ تک درج کروادیا گیا۔ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کو ٹرمپ پر کڑی تنقید اور بھارتی وزیر اعظم کی خوشامد کی حد تک تعریف الٹی پر گئی۔ بھارتی صدر کے سخت نوٹس لینے پر کنگنا کو سوشل میڈیا سے اپنی یہ متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی اور یہ وضاحت بھی کرنا پڑی کہ اسے ٹرمپ پر تنقید اور مودی کی زمین و آسمان کے قلابے ملانے والی پوسٹ اپنے ملک کے صدر مملکت کی ہدایت پر ڈیلیٹ کرنا پڑی ہے۔ محسن کش بھارتی عوام امریکی صدر کی احسان مند ہونے کی بجائے جنگ بندی کے بعد امریکی صدرٹرمپ کو اس لیے تنقید کا سامنا کر رہی ہے کہ ٹرمپ نے بھارتی فوج کو افواج پاکستان کے ہاتھوں مار پڑتی دیکھ کر جنگ کی بجائے باہمی تجارت کا مشورہ کیوں دیا۔

انتہا پسندی کے مارے بھارتیوں نے اپنے نامور مسلم فنکاروں عامر خان۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کو نشانہ پر رکھ لیا

ترکی مخالفت میں انتہا پسندی کے مارے بھارتیوں نے اپنے نامور مسلم فنکاروں عامر خان۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کو نشانہ پر رکھ لیا ہے اور ان تینوں مسلم فنکاروں کا قصور یہی بتایا گیا ہے کہ ان تینوں نے بھارتی پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کے دنوں میں بھارت کے حق میں کوئی بیان کیوں نہیں دیا تعصب کے شکار بھارتی اس حد تک آگے بڑھ گئے کہ ماضی میں ترک صدر کے ساتھ عامر خان کی ملاقات والی یادگاری تصاویر سوشل میڈیا سے اپلوڈ کر لیں اور کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنیوالے ترکی کے ساتھ عامر خان کی یہ تصاویر واضح ثبوت ہیں کہ مسلم فنکاروں کے دل مسلمانوں کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں بھلے وہ بھارت مخالف پاکستان ہو کا ترکی ۔عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کی پرموشن کے بائیکاٹ کے منفی رجحان کی گونج بھی سنائی دے رہی ہے۔پاکستان کے خلاف متعصبانہ مہم کے دوران ان مسلم فنکاروں کو بھی مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے دوستی رکھنا چوپڑا کو اور سیٹھی کا انٹرویو کرنا تھاپر کو مہنگا پڑ گیا

ابھی سال بھی نہیں ہوا کہ جب بھارت کے سٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانی سٹار ارشد ندیم کا اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر یہ تبصرہ کرکے نہ پاکستانی ماؤں کے بھی دل جیت لیے تھے اس بار بھی نیرج کی بجائے گولڈ میڈل جیتنے والا ارشد ندیم بھی ان کا بیٹا ہے لیکن مودی کی پاکستان دشمن سوچ کے منفی اثرات کی زد میں اب اس دردمند دل رکھنے والی بھارتی ماں کا اپنا بیٹا نیرج چوپڑا بھی آ گیا ہے اور چوپڑا کو مخصوص بھارتی انتہا پسند طبقہ نے اس لیے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے کہ چوپڑا نے پہلگام واقعہ سے پہلے ارشد ندیم کو بھارت میں ہونیوالے ایک عالمی ایتھلیٹکس ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ اب چوپڑا کو یہ بیان دے کر بھی جان چھڑوانا مشکل پڑ رہا ہے کہ ان کے پاکستانی ارشد ندیم کے ساتھ مراسم رسمی نوعیت کے ہیں۔دوسری طرف پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنیوالے معروف بھارتی صحافی کارن تھاپر کو بھی بھارتی انتہا پسندوں نے سینگوں پر اٹھا رکھا ہے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق کارن تھاپر کو اس متعصبانہ ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے نجم سیٹھی سے سوال جواب میں نرم رویہ اختیار کیے رکھا یہاں تک کہ جب نجم سیٹھی نے پہلگام واقعہ کو مودی سرکار کا خودساختہ قرار دیا تو یہ جواب سن کر تھاپر نے جوابی طور پر سخت کراس سوالات کی بوچھاڑ کیوں نہ کی ۔ ایک بھارتی وکیل گوتھم سمبڑیال کی طرف سے وطن دشمنی غداری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔

پاکستان مخالف آواز بھارتی صحافی کرسیئن فیئر نے بھارتی فضائیہ کے “کارناموں” کو بکواس کہہ دیا

پاکستان کی مخالفت میں کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہ چھوڑنے والی بھارت کی سینئر صحافی کرسیئن فیئر نے بھی بھارتی فضائیہ کے خود ساختہ “کارناموں ” کو واضح الفاظ میں بکواس کہہ دیا۔ کارن تھاپر کے ساتھ پاک بھارت جنگ بندی صورتحال اور دونوں ممالک نے کیا کھویا اور کیا پایا کے جواب میں کرسیئن نے بھارتی فضائیہ کی طرف سے حملہ آور جدید ترین فرانسیسی رافیل طیاروں کو افواج پاکستان کی طرف سے کامیاب نشانہ بنانے کو تسلیم کیا لیکن بھارتی جنگی” کارناموں ” بارے صرف ایک لفظ بولا اور وہ لفظ تھا ۔۔۔ بکواس۔۔

  • Related Posts

    فتح معرکہ حق۔ ملک گیر یوم تشکر۔ پوری قوم سجدہ ریز شہر شہر گلی گلی ریلیاں ۔ قومی پرچموں کی بہار۔ ملی نغموں نےجوش و خروش بڑھا دیا

    : محمد ندیم…

    پاکستانی شاہینوں نے چند گھنٹوں میں بھارت کا گھمنڈ پاش پاش کر دیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *