
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر غیر ملکی کرکٹرز کا بھرپور اعتماد ۔ پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس کے بقیہ میچز کیلئے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شامل پانچوں غیر ملکی کرکٹرز نے اپنی شرکت بارے کنفرم کردیا ہے اگرچہ قلندرز سکواڈ میں شامل جنوبی افریقہ کے کرکٹر نے اپنی فیملی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کا سفر کرنے سے معذرت کی ہے تاہم انہوں نے پاکستان میں دستیاب سکیورٹی انتظامات کو فول پروف قرار دیتے ہوئے اس عزم اور یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ اگلے برس کھیلنے پی ایس ایل کھیلنے ضرور آئیں گے۔سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچوں کے لیے پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی لائن اپ میں انگلینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز ایلکس ہیلز، جنوبی افریقی بلے باز رسی وین ڈیر ڈوسن اور آسٹریلوی آل راؤنڈر بین دوارشوئس شامل ہیں۔فرنچائز نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشام اور انگلش پیسر ٹمل ملز کو بھی شامل کیا۔ایک بیان میں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل 10 کے لیے لائن اپ کی تصدیق کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم ان اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل بین الاقوامی کھلاڑیوں کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ان غیر ملکی کرکٹرز کی شرکت سے ٹورنامنٹ کے معیار، مسابقت اور عالمی اپیل میں بہت اضافہ ہوگا۔ہمیں یقین ہے کہ یہ دستخط اس سیزن میں چیمپئن شپ کے لیے ہماری جدوجہد میں ایک اہم فرق ڈالیں گے۔ “ہم ایچ بی ایل 10 کے بقیہ حصے میں اپنے شائقین کو ٹاپ کلاس کرکٹ کے ساتھ سنسنی خیز بنانے کے منتظر ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت پی ایس ایل 10 پوائنٹس ٹیبل پر 9 میچوں میں سے پانچ جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔ تین بار کی چیمپئنز نے پی ایس ایل 10 کا آغاز لگاتار پانچ فتوحات کے ساتھ کیا اور اگلے چاروں میچز ہار گئے۔لگاتار چار گیمز ہارنے کے باوجود وہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
پلے آف راؤنڈ تک رسائی کیلئے جدوجہد کرنیوالی قلندرز کے جنوبی افریقن کرکٹر ڈیوڈ وائز نے عدم شرکت کے باوجود پاکستان میں سکیورٹی کو فول پروف قرار دیا
بھارتی جارحیت سے متاثرہ پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس کے بقیہ 8 مقابلے کل 17 مئی سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں لیکن اس اہم موقع پر پلے آف راؤنڈ تک رسائی کیلئے جدوجہد کرنیوالی لاہور قلندر کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ وائز نے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھی برصغیر کی جانب سفر بارے تحفظات کا اظہار کیا اور پاکستان واپس آنے سے معذرت کر لی ہےتاہم حالت جنگ کے دوران پاکستان میں دستیاب بہترین سکیورٹی انتظامات کو سراہا ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ اگلے برس پی ایس ایل کھیلنے آئیں گے۔ ایک سپورٹس پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویز نے اس صورت حال پر روشنی ڈالی جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پار کشیدگی کے دوران سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے خاندان پر میرے تحفظ کے حوالے سے نفسیاتی دباؤ کو خود بھی محسوس کیا اور میرے خیال میں سب سے مشکل بات یہ تھی کہ ہم پاکستان میں جانتے ہیں کہ ہم سرحدوں سے کتنی دور ہیں، اور آپ وہاں کی سیکیورٹی اور ہر چیز کو جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ وہاں نہیں گئے ہیں اور صرف خبریں دیکھ رہے ہیں، تو آپ کو لگتا ہے کہ یہ ایک فعال جنگی علاقہ ہے اور زندگی ہر وقت خطرے میں رہتی ہے،” وائز نے مزید کہا۔ڈیوڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہنے کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ اگلے سال ہونے والے ایڈیشن کے لیے پر امید رہے۔