پی ایس ایل ایکس: شکست کے بھنور میں پھنسے سلطانز کو آخری میچ میں بھی شکست۔ گلیڈی ایئرز جیت کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان۔ جیت کے ساتھ میچ فنش کرنیوالے حسن نواز ہیرو آف دی میچ قرار ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس میں پی ایس ایل ایکس: شکست کے بھنور میں پھنسے سلطانز کو آخری لیگ میچ میں بھی شکست۔ گلیڈی ایئرز جیت کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان۔ جیت کے ساتھ میچ فنش کرنیوالے حسن نواز ہیرو آف دی میچ قراردیئے گئے۔ پچھلے چار برسوں سے پی ایس ایل کی فائنلسٹ اور ایک بار کی چیمپئن فرنچائز ملتان سلطان دسویں ایڈیشن کے دس لیگ میچز میں سے صرف ایک جیت حاصل کر پائی اور چھ ٹیموں میں سے سب سے آخری نمبر پر آئی۔ راولپنڈی سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توکپتان محمد رضوان نےاور یاسر خان اوپننگ کیلئے پچ پر پہنچے لیکن محمد رضوان صرف 4 رنز پر واپس پویلین لوٹ گئے۔یاسر خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ جہانزیب سلطان نے 25، طیب طاہر نے 36 اور ہمایوں الطاف نے 16 رنز بنائے۔محمد عامر بارکی 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پیٹر ہیٹزوگلو نے صرف ایک رنز بنایا۔ شاہد عزیز نے صرف 14 گیندوں پر جارحانہ 29 رنز بٹورے۔ ملتان سلطانز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 185 رنز بنا لیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز وکٹیں گراتے رہے لیکن رنز کنٹرول نہ کر پائے۔ سلطانز نے 186 رنز کا ہدف دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔خرم شہزاد نے 4 اوورز میں 43 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔فہیم اشرف نے 3 اوورز میں 35 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ابرار احمد نے بھی 4 اوورز کروائے اور 38 رنز دے کر 1 وکٹ اپنے نام کی۔محمد وسیم نے شاندار بولنگ کی اور 4 اوورز میں صرف 26 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔عثمان طارق، جن کا بولنگ ایکشن پہلے رپورٹ ہوا تھا، آج اپنا ایکشن کلیئر کروا کے دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے اور زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔دانش عزیز نے بھی ایک اوور کروایا جس میں 10 رنز دیئے۔

گلیڈی ایئرز کا ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز ۔ جب وکٹوں پر وکٹیں گرنے لگیں تو حسن نواز میچ فنش کا عزم لے کر ڈٹے رہے۔ واقعی میچ جیت کر پویلین واپس لوٹے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور خواجہ نافع نے اننگز کا آغاز کیا اور شاندار شراکت قائم کی۔ خاص طور پر خواجہ نافع نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 26 گیندوں پر 51 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔دوسری جانب کپتان سعود شکیل ا 24 گیندوں پر18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ابیشکا فرنینڈو 7، دنیش چندیمل 17، فہیم اشرف 16 رنز بنا سکے دانش عزیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ محمد وسیم صرف 1 اور ابرار احمد صر2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت میں جب ایک اینڈ سے وکٹوں پر گرتی جا رہی تھیں تو دوسری طرف ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری ریکارڈ ہولڈر حسن نواز نے میچ فنش کے عزم کے ساتھ پچ پر ڈٹ کر کھڑے رہے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا پھر واقعی میچ کو اور خود ہی فنش کر کے دکھایا۔۔ یہ پہلا موقع نہیں، بلکہ پی ایس ایل میں لگاتار تیسری بار حسن نواز نے میچ وننگ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ ۔سنسنی خیز مقابلہ 2 وکٹوں سے جیت کر کوالیفائر مرحلے میں ٹاپ پوزیشن جگہ بنا لی۔

سلطانز کے باؤلرز جاں جوکھوں میں ڈالنے کے باوجود ٹیم کے لیے فتح مند ثابت نہ ہو سکے۔میچ ہاتھ میں آ کر پھسلتا رہا

186 رنز کے دفاع میں ملتان کے باؤلرز نے خوب جان ماری لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔دلشان مدوشنکا، جو پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے تھے، چار اوورز میں 41 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔عبید شاہ، محمد حسنین اور پیٹر ہیٹزوگلو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔شاہد عزیز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے بیٹنگ میں عمدہ کھیل پیش کیا اور پھر بولنگ میں بھی چار اوورز میں صرف 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • Related Posts

    سٹار بیٹسمین بابر اعظم پی ایس ایل ہنڈرڈ کلب کے اکلوتے ممبر بن گئے۔ زلمی کے کپتان نے قلندرز کے خلاف 100 میچز کھیلنے کا منفرد سنگ میل عبور کیا

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا۔بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار. نیشنل ویمنز کپ میں مزید دو میچز کا فیصلہ

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *