جنرل عاصم منیر پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل۔بھارت کی مسلط کردہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کی عظیم پیشہ وارانہ خدمات کا وفاقی کابینہ اجلاس میں اعتراف۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

بھارتی فوج کی مسلط کردہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والی افواج پاکستان کی عظیم پیشہ وارانہ خدمات کا باضابطہ اور سرکاری طور پر اعتراف کرتے ہوئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ جنرل ایوب خان کے بعد جنرل عاصم منیر یہ عظیم اعزاز پانے والے پاکستان کے دوسرے فوجی سربراہ بن گئے۔وفاقی کابینہ نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہےکہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔ وفاقی کابینہ نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025ء کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی، پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا، دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا، آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کی طرف سے جنرل سید عاصم منیر کو ان کی شاندار عسکری قیادت، جرآت اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیرانہ دفاع کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی تجویز منظور کر لی۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ حکومت نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداءاور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے اعلان سے قبل صدر مملکت اور وزیراعظم  ملاقات ۔ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو خراج تحسین۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر ، فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں، ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی مؤثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد پیش کرنیوالوں کا تانتا بندھ گیا  وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس اف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر ۔ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان کا بھی اظہار مسرت۔

 جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کے فیصلے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کے بعد مبارک باد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس اف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لے کر ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سر انجام دیں اور سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔جنرل سید عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کرنے کیلئے اقدامات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لے کر سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والے ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سر انجام دیں،مجھ سمیت پوری قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی قیادت میں اپنی بہادر افواج کے غازیان و شہدائ اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔دریں بھی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی وفاقی کابینہ نے بھارت کومنہ توڑ جواب دینے پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی باقاعدہ منظوری دی۔وہ پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل ہوں گے۔ اس سے قبل 1958ء میں جنرل محمد ایوب خان فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ ان کے بعد پاکستان کی تاریخ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

  • Related Posts

    پاکستان کے 67 ہزار پرائیویٹ عازمین حج کو روانگی میں مشکلات کا سامنا۔ نامور علماء کرام اور سیاسی رہنماؤں نے معاملہ حکومت کو پیش کردیا

    :محمد ندیم قیصر…

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ٹور کے شیڈول اور پاکستان ٹیم کا اعلان۔ محمد رضوان ۔ شاہین آفریدی ڈراپ۔سیریز بحالی میں دونوں بورڈز سربراہان کا اہم کردار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *